خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 640 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 640

640 جلسہ سالانہ 1972ء صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا خواتین سے الوداعی خطاب صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ مدظلہ العالی نے اپنے الوداعی خطاب میں فرمایا کہ گو آج جلسہ کا اختتامی دن ہے لیکن بعض بہنوں کو اس جلسہ اور اس کی عظمت کا احساس نہیں ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس غرض سے اس جلسہ کے انعقاد کا حکم فرمایا تھا وہ تبھی پوری ہوسکتی ہے جب ہم اپنے نمونہ سے اور اپنے قول و فعل سے ثابت کریں ہم یہ جلسہ میلے اور تماشے کے لئے نہیں مناتے بلکہ خدا اور اس کے رسول اور اس کے خلیفہ کی باتیں سنے اور ان پر عمل کرنے کے لئے آتے ہیں۔ہزاروں ایسی بہنیں ہوں گی جو مغربی افریقہ، انڈونیشیا، نبی ، آئر لینڈ، یورپ وغیرہ میں ہوں گی اور ان کے دل خدا اور اس کے رسول کی محبت کے لئے یہ سوچ کر تڑپ رہے ہوں گے کہ حضور ایدہ اللہ خطاب کر رہے ہیں چنانچہ بڑی مبارک ہیں وہ ہستیاں جنہوں نے ان تقاریر سے فائدہ اٹھایا اور بڑی بد قسمت ہیں وہ ہستیاں جنہوں نے اپنا وقت کھانے پینے اور پھرنے میں صرف کیا۔آپ نے تقویٰ اختیار کرنے، اللہ تعالیٰ پر توکل رکھنے، یاد الہی میں مشغول ہونے اور اپنے عہد کو صحیح طور پر نبھانے کی تلقین فرمائی اور کہا اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم صحت احمدیت اور اسلام کی نعمت عطا کی ہے۔میری بہنو !وقت کی قدر پہچانیں آپ کی قوت صلاحیتیں اللہ تعالیٰ اور اس کے دین کی اشاعت کے لئے خرچ ہونی چاہئیں۔اسی مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو معبوث کیا اس لئے ضروری ہے اور بڑا ہی ضروری ہے کہ ہماری ہر بہن قرآن مجید اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ کرے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ظلمات سے نور کی طرف لے جانے کے لئے دنیا میں بھیجا۔آپ نے فرمایا قرآن مجید کی اشاعت کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔آپ کسی قصبہ میں یا شہر میں کسی بھی عہدہ پر ہوں آپ میں سے ہر ایک جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی ہے اس کا فرض ہے کہ وہ قرآن مجید کی اشاعت میں حصہ لے سیکھے سکھائے۔ترجمہ پڑھائے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات پر عمل کرے۔قرآن کریم کی تعلیم آپ کے عمل ، اخلاق ، روزمرہ کی زندگی اور قول و فعل سے ثابت ہو۔۔۔سے نکال کر سینوں کو منور کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئے تھے۔