خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 638
638 یہ ہے آپ کا اصل کام اور اگر اس کام میں آپ کامیاب ہو جاتی ہیں تو آئندہ زمانہ کی تاریخ میں یقیناً آپ کا نام سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔اور آنے والی نسلیں آپ پر نہایت عقیدت اور محبت کے پھول نچھاور کریں گی۔خدا کرے اس امتحان میں ہر احمدی خاتون کامیاب ہو۔میں اس سال چندہ تحریک خاص لجنہ اماءاللہ کی طرف توجہ دلاتی ہوں جس کی تحریک اپنی بہنوں کے سامنے جلسہ سالانہ 1968ء کے موقع پر ہوئی تھی۔اس خوشی میں 1972ء میں جبکہ لجنہ اماءاللہ کی طرف سے ایک لاکھ روپے اشاعت قرآن مجید کے لئے پیش کئے جائیں گے۔تاریخ لجنہ اماءاللہ پچاس سالہ لکھی جائے گی۔اور دفتر لجنہ اماءاللہ جس میں نصرت انڈسٹریل سکول اور مہمان خانہ لائبریری وغیرہ کی عمارتیں شامل ہوں گی تعمیر کیا جائے گا۔سو الحمد لل ثم الحمدللہ تاریخ لجنہ اماءاللہ کی تین جلدیں مکمل ہو کر طبع ہو چکی ہیں۔چوتھی جلد جس میں شاخ ہائے پاکستان و بیرون کا تفصیلی تذکرہ کیا جائے گا۔عنقریب شائع کر دی جائے گی۔انشاء اللہ عزیز نیز ایک مختصر تاریخ لجنہ اماءاللہ پچاس سالہ حالات پر مشتمل ہوگی۔ایک جلد انگریزی میں بھی جلد شائع کرانے کا ارادہ ہے۔سالانہ اجتماع کے موقع پر ایک لاکھ روپے اشاعت قرآن کے لئے لجنہ اماءاللہ کی طرف سے اور ایک لاکھ روپے لبنات انگلستان کی طرف سے (اللہ تعالیٰ ان کی اس عظیم الشان قربانی کو قبول فرمائے اور اس سے بڑھ کر قربانی کی توفیق عطا فرمائے) حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کئے جاچکے ہیں۔اب تیسری شق یعنی عمارتوں والا کام باقی رہ گیا ہے۔چندہ تحریک خاص لجنہ اس وقت تک کل 2,68,909 روپے جمع ہوا ہے جس میں سے ایک لاکھ روپے پیش کیا جا چکا ہے۔عمارات کا سلسلہ شروع کرنے سے قبل روپیہ کی فراہمی کی ضرورت ہے، اس لئے تمام لجنات کو چاہئے کہ سب بہنوں سے ان کے پورے وعدے وصول کرنے کی کوشش کریں۔لجنہ اماءاللہ کی پچاس سالہ تقریب مسرت کے موقع پر اردو اور انگریزی یادگار با تصویر مجلے بھی شائع کئے گئے ہیں۔ان کو خریدیں اور دوسروں کو پڑھنے کے لئے دیں۔اس طرح لجنہ اماء اللہ کی اس یادگاری تقریب کے نشان کے طور پر ایک پیج بھی لجنہ اماءاللہ نے بنوایا ہے جن بہنوں نے ابھی تک نہیں لیا وہ بھی خریدیں اور لجنہ اماءاللہ کی ہر تقریب میں اسے لگایا کریں۔مصباح کا سالانہ نمبر بھی ان تقاریر اور مقالہ جات پر مشتمل ہے جو سالانہ اجتماع کے موقع پر پڑھی