خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 635 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 635

635 قرآن پڑھنے، سمجھے اور عمل کرنے کی طرف توجہ دیں اور لجنات میں قرآن پڑھانے کا انتظام کریں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تنبیہ فرما دی ہے اور حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کو اس موقع پر میں آپ تک پہنچاتی ہوں۔انشاء اللہ تعالیٰ۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تقریر جس میں آپ نے ہدایت دی ہیں عنقریب شائع کر کے ہر احمدی گھرانہ تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی جب وہ تقریر چھپ جائے تو لجنات کا فرض ہوگا کہ کوشش کریں ہر احمدی گھرانہ میں وہ تقریر پہنچ جائے اور ہر احمدی خاتون جو ناخواندہ ہے ان کو سنادی جائے۔تا حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہر احمدی خاتون کے کانوں تک پہنچ جائے۔تیسری چیز جس کی حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی ہے وہ مُردہ لجنات کو زندہ کرنا اور لجنہ اماءاللہ کی تنظیم مضبوط کرتا ہے۔پاکستان میں ساڑھے پانچ سو کے قریب لجنات ہیں۔جن میں ایک سولجنات بھی رپورٹیں نہیں بھجواتیں یعنی نام کی لجنہ قائم ہے فعال لجنہ نہیں۔مرکزی لجنہ سے اس کا تعلق قائم نہیں ہوا جس کے نتیجہ میں وہ نہ ہدایات حاصل کر سکتی ہیں نہ عمل کرتی ہیں۔اگر یہ لجنات سب کی سب فعال ہوتیں تو ان کی نمائندگان ضرور سالانہ اجتماع کے موقعہ پر آتیں لیکن صرف 143 لجنات کی نمائندگان نے اجتماع میں شرکت کی جن میں سے چھ بیرون پاکستان کی لجنات تھیں جو پاکستان کی بہت سی لجنات سے بہتر کام کر رہی ہیں۔ان نیم مُردہ لجنات میں زندگی کی لہر دوڑانا حضرت خلیفہ المسیح الثالث ایده اللہ تعالیٰ نے ہمارا فرض قرار دیا ہے۔اور اس کے لئے جہاں ہر لجنہ کی عہدہ دار ذمہ دار ہیں وہاں ضلع کے صدر مقام کی لجنہ پر بھی بہت ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ضلع کے دیہات کا دورہ کر کے ان کو بیدار کریں۔جو بھی ہدایت حضرت خلیفہ امسح الثالث ایدہ اللہ تعالی نے ہمیں اپنا دائرہ خدمت وسیع کرنے کی دی ہے ہر احمدی خاتون کو بغیر لحاظ مذہب و ملت ہر انسان کی ہر رنگ کی خدمت کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا چاہئے۔اور یہ دائرہ خدمت ہر روز پہلے سے وسیع ہو۔خدمت سے مراد صرف مالی خدمت ہی نہیں جہاں پیسے سے خدمت کر سکتی ہوں وہاں پیسے سے کریں۔جہاں اپنے ہاتھوں سے کر سکتی ہیں وہاں اپنے ہاتھوں سے کریں۔ناخواندہ کو اردو لکھنا پڑھنا سکھا کر۔قرآن مجید پڑھا کر نماز سکھا کر نماز کا ترجمہ سکھا کر ان کی غلط فہمیاں دور کر کے۔جہالت کے اندھیروں سے نکال کر ، رسومات کے پھندوں سے رہا کر کے آپ انسانیت کی بہت بڑی خدمت کر سکتی ہیں۔آپ کے اردگر درہنے والیوں کو یہ یقین کامل ہونا چاہئے کہ ہر قدم پر لجنہ اماءاللہ کی میرات ان کی راہ نمائی کر کے ان کی صحیح خدمت کر سکتی ہیں۔اپنا دائرہ وسیع کرتے