خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 625 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 625

625 لجنہ اماءاللہ کے پندرھویں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر اختتامی خطاب قرآن پڑھیں اور قرآن پر عمل کریں کہ یہی ہمارا دستور العمل اور مقصد حیات ہے۔اپنے بچوں کی تربیت صحیح رنگ میں کریں انہیں دیندار بنائیں اور اسلام کی خاطر وقف کریں۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا تعالیٰ صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ربوہ نے 19۔ماہ نبوت 1351 ہش کو بمطابق 19 اکتوبر 1972 لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے پندرھویں سالانہ اجتماع کے کامیاب اختتام پر سلسلہ کی خواتین سے یہ خطاب فرمایا: الحمد للہ اجتماع اختتام پذیر ہورہا ہے۔اس اجتماع پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور عنایتوں کے مشاہدے ہم نے کئے۔اللہ تعالیٰ نے بیرون پاکستان کے کئی ممالک کی نمائندگان کو توفیق عطا فرمائی کہ وہ دور دراز ملکوں سے اجتماع میں شرکت کر کے مرکز کی برکات سے فائدہ اٹھائیں۔حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات سنیں اور زیارت کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مندرجہ ذیل اشعار میں ہم بھی ان کی خدمت میں التماس کرتے ہیں۔مہماں جو کر کے الفت آئے بصد محبت دل کو ہوئی ہے فرحت اور جاں کو میری راحت پر دل کو پہنچے غم جب یاد آئے وقت رخصت یه روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے جو خبریں قبل از وقت بتائی تھیں ایک ایک کر کے ہم نے اپنی آنکھوں سے پوری ہوتی دیکھیں۔ہجرت قادیان کے بعد کون کہہ سکتا تھا کہ اس بے آب و گیاہ وادی میں جہاں نہ پانی تھا نہ گھاس اللہ تعالیٰ ایسی رونق کے سامان پیدا کرے گا کہ نہ صرف پاکستان سے بلکہ دور دراز ممالک سے لوگ والہانہ طور پر کھنچے چلے آئیں گے یہ خدائی وعدے تھے اور ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ میں ضرور آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جانثاروں کے اس مجمع کو دیکھ کر یقیناً ہمارے دل خوش ہیں۔