خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 615 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 615

615 کی ممبر نہ ہوں بلکہ لجنہ اماءاللہ ا نام آپ کے چہروں ، لباس ، گفتار، کردار عمل اور قربانیوں سے صحیح ثابت ہو۔اور آپ کا بھی فرض ہے کہ جو کچھ آپ کو سکھایا جائے وہ سیکھیں۔یہ آٹھ سالہ زمانہ آپ کی تربیت کا زمانہ ہے۔جس کے بعد آپ کو اس امر کی سند ملنی چاہئے کہ واقعی انہوں نے ناصرات الاحمدیہ کی تربیت مکمل حاصل کر لی اور اب یہ تربیت یافتہ کارکن لجنہ اماءاللہ کی ممبر بن رہی ہیں۔اس لئے بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی دینی تعلیم کی طرف توجہ دیں۔نمازوں کی پابندی، شعار اسلامی کا احترام ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی اطاعت، حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی فرمانبرداری اخلاق فاضلہ آپ کا معمول ہو کسی احمدی بچی میں سے کسی ناصرات الاحمدیہ میں کوئی اخلاقی کمزوری نہ پائی جاتی ہو۔اس لئے آئندہ میں نگرانوں کو یہ ہدایت دیتی ہوں کہ ایسا نصاب تیار کریں کہ 15 سال کی بچی 5 سے 10 پارے تک کا ترجمہ ضرور جانتی ہو۔اسی طرح وقف جدید ناصرات کے چندہ کی طرف بھی نمائندگان اور نگران ناصرات کو توجہ دلاتی ہوں ناصرات کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی تک ناصرات الاحمدیہ چندہ وقف جدید کے اس معیار کو نہیں پہنچیں جو معیار حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمایا تھا۔اس معیار کو بلند کرنے سے ہی بچیوں میں مالی قربانی کی عادت پیدا ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ آپ کی صحیح تربیت کر سکیں اور آپ کو تو فیق عطا فرمائے کہ اپنے والدین، اساتذہ، نگرانوں، عہدہ دار لجنات کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صحیح معنوں میں اپنے نام کی مصداق نہیں۔احمدی والدین کو اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے کہ وہ ان کی دینی تعلیم کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور ان میں اسلامی اخلاق و اقدار پیدا کریں اور ان میں وہ عظیم الشان جذ بہ قربانی پیدا کر میں جو اسلام کے قرون اولیٰ کے بچوں میں پایا جاتا تھا۔جس نے ابو جہل کے قتل پر ان کو آمادہ کر دیا تھا۔جس نے جنگوں میں شامل ہونے پر ان کو مجبور کر دیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ایک روحانی انقلاب برپا کرنے آئے تھے۔ایک نئی زمین و آسمان کی تشکیل کے لئے۔خدا کرے کہ اس تشکیل میں ان منفی منفی بچیوں کا بھی کثیر حصہ ہو۔آمین اللهم آمین۔الفضل 21 نومبر 1972ء