خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 590 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 590

590 حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری کے بعد پیش کی تھی بہنوں میں تحریک خاص لجنہ اماءاللہ“ کے نام سے مشہور ہے۔اس تحریک کا مقصد یہ تھا کہ انشاء اللہ العزیز 25 دسمبر 1972ء کو لجنہ اماءاللہ کے قیام کے پورے پچاس سال گزر جائیں گے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے جذبہ تشکر کے اظہار کے طور پر ہم کوئی تعمیری کام کریں۔اس کے لئے بھی ہم کم از کم پانچ لاکھ روپے کا ایک فنڈ قائم کریں جس کے خرچ کی تفصیل ہوں گی۔(1) ایک لاکھ روپے حضرت خلیفتہ اسی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کئے جائیں کہ حضور لجنہ کی طرف سے کسی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کروادیں یا جو حضور مناسب سمجھیں۔(2) دفتر لجنہ اماءاللہ کی ازسرنو تعمیر پرانا دفتر ناقص بنیادوں پر قائم ہے کلر کی وجہ سے بہتر سمجھا گیا ہے کہ اس کی توسیع کرنے کی بجائے از سر نو تعمیر ہو۔(3) فضل عمر جونیئر سکول کی تعمیر (زمین خریدی جا چکی ہے) (4) نصرت انڈسٹریل سکول کی تعمیر جو دفتر لجنہ اماءاللہ کے اوپر کی منزل میں ہے۔(5) تاریخ نجنہ اماءاللہ کی تدوین و اشاعت۔لجنہ کی تاریخ بہنوں کو مبارک ہو کہ لجنہ اماءاللہ کی تاریخ کی پہلی جلد جو 1922ء سے 1947ء یعنی 25 سال کے حالات پر مشتمل ہے لکھی جا چکی ہے اور اجتماع کے بعد اس کی کتابت شروع کرائی جارہی ہے اور جلسہ سالانہ کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے تو فیق دی تو آپ کے ہاتھوں میں ہوگی۔تاریخ لجنہ کی دوسری جلد بھی قریباً تیار ہے انشاء اللہ 1971ء کے جلسہ سالانہ پر اور تیسری جلد 1972ء کے جلسہ سالانہ پر شائع کی جائے گی۔تاریخ لجنہ کی پہلی جلد آئندہ سال لجنہ اماءاللہ کے امتحان میں بطور نصاب بھی رکھی جائے گی۔تحریک خاص کے وعدے اور وصولی میری اس تحریک پر جلسہ سالانہ تک دو سال ہو جائیں گے لیکن ابھی صرف چار لاکھ چار ہزار کے وعدے اور 137197 کی وصولی ہوئی یعنی 69ء میں 188543 اور 70ء کے دس ماہ میں 48244۔یہ رفتار بہت کم ہے جلسہ سالانہ تک صرف دو ماہ باقی ہیں اور 71ء میں تعمیر کے کام شروع کرنے کا ارادہ ہے۔اس رفتار سے تو شاید دس سال میں ہم ان اخراجات کے متحمل ہو سکیں گے۔پس عزیز بہنو! آپ کا فرض ہے کہ یہاں سے جا کر اپنے اپنے شہر قصبہ اور گاؤں میں ہر عورت کے