خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 585 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 585

585 پڑے گا۔ہم نے علم کے لحاظ سے اور عقیدہ کے لحاظ سے اور محبت ذاتیہ الہیہ کے لحاظ سے پیدائشی احمدی مستورات کے نقش قدم پر چلانا ہے۔(مصباح سالنامه 1969 ء صفحه 17) یہ وہ پروگرام تھا جو ہمارے آقا نے سال گزشتہ کے لئے ہمارے لئے تجویز فرمایا تھا۔اگر لجنہ اماءاللہ نے اس سال حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے ماتحت کہ جو بھی خلیفہ وقت ہو اس کی ترقی کو مد نظر رکھ کر تمام کارروائیاں ہوں۔(الازھار لزوار الخمار صفحہ 53) اپنے پروگرام بنائے اور اس کے مطابق عمل کیا تب تو آپ واقعی مبارکباد کے قابل ہیں اور اگر آپ نے حضور کے اس ارشاد پر عمل کرنے کے لئے کوئی جدوجہد نہیں کی کہ ہماری ہر احمدی خاتون اور ہر لجنہ اماءاللہ کی مبر کوحقیقی احمدی بنایا جائے اسے وہ تمام دلائل یا دکر وائے جائیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بنیادی مسائل کے متعلق ہمیں دیئے ہیں تو یقینا اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آپ کو کام کرنے کا موقعہ دیا، عورتوں کی تربیت کی ذمہ داری بحیثیت عہدہ دار لجنہ کی نمائندہ ہونے کے آپ کے سپرد کی گئی لیکن آپ نے اس فضل اور اس انعام کی قدر نہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو صحیح رنگ میں ادا نہیں کیا۔ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہماری سب سے بڑی ذمہ داری مستورات اور بچیوں کی تربیت صحیح رنگ میں کرنا ہے باقی سب کام ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے بار بار آپ کی راہنمائی فرمائی ہے۔مکمل ہدایات آپ کو دی ہیں۔قرآن مجید پڑھنے پڑھانے کے متعلق، اپنے گھروں کو جاہلانہ رسومات سے پاک صاف رکھنے کے متعلق ، اپنے بچوں کی تربیت کے متعلق ، ان پر خود عمل کرنا مستورات کو بار بار حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات سنا کر ان پر عمل کروانا آپ کا کام ہے۔بچیوں کی تربیت کی اہمیت میں نے لجنہ اماءاللہ لا ہور کے اجتماع کے موقعہ پر وہاں کی لجنہ کو بھی توجہ دلائی تھی اور آپ سب کو بھی اس امر کی طرف توجہ دلاتی ہوں کہ اپنی بچیوں کی تربیت کی طرف بہت توجہ دیں۔ان میں اللہ تعالیٰ کی محبت، محمد رسول ﷺ کی محبت ، قرآن کی عظمت ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت اور اطاعت ، نظام جماعت کا احترام اور اس کے لئے عزت، حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت اور سلسلہ کے لئے قربانی کرنے کا جذبہ پیدا کریں تا ہماری اگلی نسل حقیقی معنوں میں احمدی ہو اور اسلام کے