خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 583 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 583

583 اور اس کے لئے ہر قربانی کو تیار رہو۔3۔اس امر کی ضرورت ہے کہ اپنے اخلاق اور روحانیت کی اصلاح کی طرف ہمیشہ متوجہ رہو اور صرف کھانے پینے ، پہننے تک اپنی توجہ کو محدود نہ رکھو۔اس کے لئے ایک دوسری کی پوری مدد کرنی چاہئے اور ایسے ذرائع پر غور اور عمل کرنا چاہئے۔4۔اس بات کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تربیت میں اپنی ذمہ داری کو خاص طور پر سمجھو اور ان کو دین سے غافل ، بد دل اور سست بنانے کے بجائے چست ، ہشیار، تکلیف برداشت کرنے والے بناؤ اور دین کے مسائل جس قدر معلوم ہوں ان سے ان کو واقف کرو۔اور خدا ، رسول ﷺ مسیح موعود اور خلفاء کی محبت، اطاعت کا مادہ ان کے اندر پیدا کرو۔اسلام کی خاطر اور اس کی منشاء کے مطابق اپنی زندگیاں خرچ کرنے کا جوش ان میں پیدا کرو۔اس لئے اس کام کو بجالانے کے لئے تجاویز سوچو اور ان پر عمل درآمد کروی (الازھار لذوات الخمار صفحہ 53) حضرت مصلح موعود کے ان ارشادات میں لجنہ اماء اللہ کے لئے ایک مکمل لائحہ عمل موجود ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر بات میں خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت کی جائے۔اپنی زندگیوں کو احمدیت کی ترقی میں گزارا جائے اور اپنی اولادوں کی صحیح اسلامی رنگ میں تربیت کی جائے تا آئندہ وہ جماعت کے لئے مضبوط ستون بن سکیں۔تحریک تیم ایران کی اہمیت محمد سر ہم چلے کر لیں۔تقریریں کرلیں۔چندہ جمع کرلیں بلکہ ہمارا صرف یہ قرآن مجید سیکھنا اور اپنی اولادوں کو سکھانا۔قرآن پر خود عمل کرنا اور اپنے بچوں سے اس پر عمل کروانا ہماری زندگیوں اور ہماری تنظیم کا حقیقی نصب العین ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔”جو لوگ اسلام کی بہتری اور زندگی مغربی دنیا کو قبلہ بنا کر چاہتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔کامیاب وہی لوگ ہوں گے جو قرآن کریم کے ماتحت چلتے ہیں۔قرآن کو چھوڑ کر کامیابی ایک ناممکن اور