خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 549 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 549

549 عزیز بچیو! ناصرات الاحمدیہ کا اجتماع 1969ء السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تمہیں پھر اس سال اپنے اجتماع کے لئے مرکز میں جمع ہونا مبارک ہو۔خدا کرے پھولو، پھلو دین احمد کے باغ کی آبیاری تم سے ہو۔گذشتہ سال میں نے اپنی بچیوں کے سامنے ایک پانچ نکاتی پروگرام پیش کیا تھا جس کی پانچ شقیں صداقت، امانت محنت ، صفائی اور وقت کی پابندی تھیں۔مجھے خوشی ہے کہ سال رواں میں شہروں کی لجنات نے اس پروگرام کی طرف توجہ کی۔اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ کام آئندہ سال کے لئے ختم ہو گیا۔یہ وہ صفات ہیں جو ہر احمدی بچی اور ناصرات الاحمدیہ میں پائی جانی ضروری ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا کرے کہ ہم آپ کی صحیح تربیت کر سکیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا کرے کہ آپ اپنے آپ کو اپنے نام کی مستحق ثابت کریں۔ہمارا سب سے بڑا کام قرآن کریم کی تعلیم کو رواج دینا ہے یہاں تک کہ ہر احمدی مرد، عورت، بچہ اور بچی قرآن کریم کے ترجمہ اور تفسیر سے واقف ہو۔قرآن کریم کے مسائل کو سمجھتا اور ان پر عمل کرتا ہو۔بڑی عمر کی خوتین کو قرآن کریم کا سکھانا مشکل ہے۔قرآن کریم کی تعلیم شروع کرنے کی عمر یہی ہے جو ناصرات کی ہے۔اگر ہم آپ پر اس زمانہ میں محنت نہیں کرتے جو سیکھنے کی عمر ہے تو ہم خود اپنے ہاتھوں آپ کی عمر ضائع کرتے ہیں۔اس لئے نگران ناصرات اور عہدہ داران لجنہ اس بات کو نوٹ کر لیں کہ اس سال ناصرات الاحمدیہ کی آٹھ سے دس سال تک کی بچیوں کا ناظرہ قرآن کریم ختم ہو جانا چاہئے۔ہر سال کی رپورٹ میں یہ ذکر ہو کہ اس عمر کی بچیاں ناظرہ ختم کر چکی ہیں۔پھر گیارہ سال سے آپ تھوڑا تھوڑا ترجمہ شروع کر دیں اور کوشش کریں کہ پندرہ سال کی عمر تک زیادہ سے زیادہ جتنا قرآن مجید کا ترجمہ پڑھا سکیں پڑھالیں۔یہ وہ عمر ہے کہ اگر آپ ہمت سے کام لیں اور محنت سے بچیوں کی دینی پڑھائی کی طرف توجہ دیں تو پندرہ سال کی بچی پورا تر جمہ بھی یاد کر سکتی ہے کیونکہ اس عمر میں یاد کرنا اور یا درکھنا بہت آسان ہے۔شعبہ ناصرات لجنہ کا اہم ترین شعبہ ہے اگر یہ شعبہ صحیح رنگ میں اپنا کام کرے اور بچیوں کی دینی تعلیم کی طرف توجہ دے اور ہر بچی کو ابتدائی دینی مسائل نماز ناظرہ قرآن مجید ، دعائیں اور ایک حصہ ترجمہ کا یا د ہو