خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 534
534 حاصل ہو گا۔اپنے شہر میں نو واردوں کو جن وقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ دور ہوں گی۔گویا یہ آیت توجہ دلاتی ہے کہ حقوق اللہ کے ساتھ جب تک انسان بندوں کے حقوق صحیح طور پر ادا نہیں کرتا وہ انسان کہلانے کا حقیقی مستحق نہیں۔خود لفظ انسان بھی اسی پر روشنی ڈالتا ہے دو محبتیں رکھنے والا وجود ایک خدا تعالیٰ کی محبت اور دوسرے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی محبت۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔جو شخص اپنے ماں باپ کی عزت نہیں کرتا اور امور معروفہ میں جو خلاف قرآن نہیں ہیں ان کی بات کو نہیں مانتا اور ان کی تعہد خدمت سے لا پرواہ ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے جو شخص اپنی اہلیہ اور اس کے اقارب سے نرمی اور احسان کے ساتھ معاشرت نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے جو شخص اپنے ہمسایہ کو ادنی ادنی خیر سے بھی محروم رکھتا ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے جو شخص نہیں چاہتا کہ اپنے قصور وار کا گناہ بخشے اور کینہ پرور آدمی ہے وہ میری جماعت میں نہیں ہے ہر ایک مرد جو بیوی سے یا بیوی خاوند سے خیانت سے پیش آتی ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔“ روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحہ 19 غرض اسلام نے ایک عظیم الشان تہذیب و تمدن کی بنیاد ڈالتے ہوئے ہر ایک کے حقوق مقرر فرمائے ہیں۔عورتوں کے حقوق ، ماں باپ کے حقوق، بھائیوں کے حقوق، غرباء کی خبر گیری ، قیموں کی ذمہ داری، ہمسائیوں کا خیال ، وہ قومیں جو آج بڑی ترقی یافتہ قو میں کہلاتی ہیں ان کا یہ حال ہے کہ سالوں تک ایک دوسرے کو اپنے ساتھ کے گھر میں رہنے والے کے متعلق کچھ بھی علم نہیں ہوتا لیکن آنحضرت ﷺ نے ہمسایہ کا خیال رکھنے کے متعلق اتنا زور دیا کہ صحابہ کو یہ خیال پیدا ہونے لگا تھا کہ کہیں ہمسایہ کو وارث ہی قرار نہ دے دیا جائے۔بڑوں اور چھوٹوں کے تعلقات بھی قرآنی تہذیب کا ایک ضروری حصہ ہیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا:۔لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ يَرْحَمُ صَغِيْرَنَا وَيُؤَقِّرُ كَبِيرَنَا۔(ترمذى كتاب البر وصلة) یعنی جو بڑا ہو کر چھوٹوں سے شفقت نہ کرے اور چھوٹا ہو کر بڑوں کا ادب نہ کرے وہ ہمارے طریق پر چلنے والا نہیں کتنی پر حکمت اور نئی پرانی نسل میں مودت پیدا کرنے والی تعلیم ہے۔مغربی تہذیب پر نظر ڈالیں بظا ہر جھلمل جھلمل کرتی تہذیب لیکن اندر شگاف پڑے ہوئے۔چھوٹے سمجھتے ہیں ہم ہی عقلمند ہیں ہمیں اپنے بڑوں کی عزت کی کیا ضرورت اور ان کا کہنا ماننے سے کیا واسطہ؟ بڑے سمجھتے ہیں کہ بچے اب