خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 529 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 529

529 ہماری زبان میں تہذیب اور تمدن دولفظ کثرت سے بولے جاتے ہیں۔بہت سی بہنیں شاید ان دونوں کا فرق نہ بجھتی ہوں۔کسی قسم کی مادی ترقیات اس قوم کا تمدن کہلاتی ہیں۔اور کسی قسم کی دماغی ترقی اور وہ خیالات وافکار جو مذہب یا اخلاق کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں تہذیب کہلاتی ہے۔دوسری اقوام کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کا مذہب ان کی تہذیب یا تمدن پر اثر انداز نہ ہوتا ہولیکن اسلام کے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا۔اسلام نے قرآن مجید کے ذریعہ مسلمانوں کے لئے ایک مکمل دستور حیات پیش کیا جو ان کی تہذیب پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور ان کے تمدن پر بھی۔مسلمانوں نے مادی لحاظ سے بھی قرآنی اصولوں کو اپنا کر ترقی کی اور ساری دنیا کے فاتح بنے اور اخلاقی لحاظ سے دنیا کی تہذیب کے دھارے کو ایک نئے انداز سے موڑا جس کی تقلید کرنے میں اس زمانہ کی اقوام نے فخر محسوس کیا لیکن جب خود انہوں نے قرآن سے منہ موڑ اتو مادی لحاظ سے بھی پست ترین اقوام میں سمجھے جانے لگے اور روحانی لحاظ سے بھی قعر مذلت میں گرتے چلے گئے اور ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْر کا عملی نمونہ ان کے تمدن، کردار اور اخلاق نے پیش کر دیا۔اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم ﷺ کی قوت قدسیہ کے ظہور ثانی کے متعلق قرآن مجید میں فرمایا تھا هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولاً مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ O وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمِ O (سورة الجمعه: 43) کہ جب مسلمانوں پر ادبار کا زمانہ آئے گا تو ان کو علوم قرآنیہ سکھانے اور ان کا تزکیہ نفس کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ایسا وجود کھڑا کرے گا جو آنحضرت ﷺ کی برکات کا مظہر ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اسی لئے بھیجاتا آپ علوم قرآنیہ کی اشاعت کریں جس کے نتیجہ میں تزکیہ نفوس ہو اور اسلام کی ترقی ہو۔یہ آیت بھی بتاتی ہے کہ تزکیہ نفس کے لئے علوم قرآنی کا سیکھنا ضروری ہے۔قرآن کے اصولوں پر چلے اور ان راہوں کو اپنائے بغیر انسان پاک نہیں ہوسکتا۔اور جب تک پاک نہ ہو اس کا تعلق خدا تعالیٰ سے نہیں ہو سکتا جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں پاک ہو جاؤ کہ وہ شاہ جہاں بھی پاک ہے جو کہ ہونا پاک دل اس سے نہیں کرتا ہے پیار اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے انسان کی پیدائش بلکہ پیدائش سے بھی قبل سے راہ نمائی فرمائی ہے اور موت بلکہ موت کے بعد کی زندگی تک کے متعلق مکمل ہدایات دی ہیں اور ان تمام ہدایات پر عمل کرنا