خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 477
477 احمدی خواتین کی ذمہ داریاں جلسہ سالانہ 11 جنوری 1968ء قرآن مجید کی رو سے ایک مسلمان خاتون بھی بہت اہم ذمہ داریوں کی حامل ہے۔اسلام سے قبل عورت کی دنیا میں جو حیثیت تھی وہ تاریخ کی نا گفتہ بہ کہانی ہے۔آج تمام دنیا اس بات کی معترف ہے کہ انسانیت کے تمام حقوق عورت کو صرف اسلام نے دئے ہیں۔عورت کی آزادی کا نعرہ بلند کرنے والے ممالک بھی آہستہ آہستہ اس نتیجہ پر پہنچ رہے ہیں کہ اسلامی معاشرہ کے اصولوں کو اپنائے بغیر گھر میں امن قائم نہیں رہ سکتا۔اور جب گھر میں امن نہ ہوگا تو اس کا اثر سارے معاشرہ پر پڑے گا۔معاشرہ افراد سے بنتا ہے جس میں عورت بھی شامل ہے اور مرد بھی۔ان کی بہم نا اتفاقی یا دو خاندانوں کی کشیدگی کا اثر تمام معاشرہ پر پڑتا ہے۔قرآن مجید نے جہاں عورتوں کو حقوق دئے ہیں وہاں ان کی ذمہ داریوں کی حد بندی اور نشان دہی بھی کی ہے۔قرآن مجید کا ایک ارشاد:۔احمدی خواتین کی ذمہ داریوں کی تفصیل میں جانے سے قبل قرآن مجید کا یہ ارشاد پیش نظر رکھنا نہایت ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے مقصد پیدا نہیں کیا۔زندگی کے بعد موت اور موت کے بعد زندگی سے اللہ تعالیٰ کا مقصد ہے کہ انسان اس دنیا میں بے مقصد زندگی نہ گزارے۔اپنے مقصد زندگی کو حاصل کرے اور اپنے فرائض کی صحیح ادائیگی کے بعد اُخروی زندگی میں اس کی جزا پائے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِ شَيْءٍ قَدِيرِهِ نِ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلاً وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ۔(سورۃ الملک (32) بہت برکت والا ہے وہ خدا جس کے قبضہ میں بادشاہت ہے اور وہ ہر ایک ارادہ کے پورا کرنے پر قادر ہے۔اس نے موت اور زندگی کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں سے کون زیادہ اچھا عمل کرنے والا ہے اور وہ غالب اور بہت بخشنے والا ہے۔گویا انسانی زندگی کا مقصد یہ ہےکہ وہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی طاقتوں کا صیح استعمال کرے اس کی تعلیم