خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 474 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 474

474 فرائض کی ادائیگی میں ممد و معاون رہیں۔ہم سب دعا کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضور کے دور خلافت کو اسلام کی کامیابیوں اور کامرانیوں کا عظیم الشان دور بنادے اور نمبرات لجنہ کو اپنی مزید ذمہ داریوں کے ادا کرنے اور ان میں کامیاب و کامران ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ہم ممبرات لجنہ اماءاللہ مرکز یہ حضور کی خدمت میں درخواست دعا کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ خلافت کی قدر واہمیت پہچاننے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔اور ہمیں حضور کے ہر حکم کی دل و جان سے تعمیل کرنے والیاں بنائے۔اور اپنی رضا کی راہوں پر چلائے ہماری کمزوریاں دور ہوں اور خدمات دینیہ کی عظیم الشان تو فیق عطا ہو۔اور ہم ہمیشہ خلافت احمدیہ سے وابستہ رہیں۔آمین۔مصباح اکتوبر 1967ء