خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 461
461 کرنے والے ہوں۔جس کے نتیجہ میں دنیا میں وہ معاشرہ قائم ہو جو قرآنی معاشرہ کہلانے کا مستحق ہے اور جو چودہ سو سال قبل آنحضرت ﷺ کے ذریعہ ایک بار قائم ہو چکا ہے اور وہ نور جلد سے جلد دنیا میں پھیل جائے جس کی بشارت حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کواللہ تعالیٰ نے دی ہے۔اپنے لئے بھی دعا کی درخواست کرتی ہوں کہ میرا رب کریم مجھے بھی قرآن مجید پڑھنے، پڑھانے اور اس پر عمل کرنے کی آخری سانس تک توفیق دیتا چلا جائے۔امین اللهم امین (الفضل 23 اگست 1967ء)