خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 462
462 افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ 1967ء عہد نامہ دہرانے کے بعد سب سے پہلے آپ نے باہر سے آنے والی بچیوں کو خوش آمدید کہا اور پھر فرمایا! اللہ تعالیٰ آپ سب بچیوں کا مرکز میں آنا مبارک کرے۔اور جو کچھ بھی آپ یہاں سے سیکھ کر جائیں اس پر کما حقہ عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آپ کی تنظیم کا نام اس امر کی وضاحت کر رہا ہے کہ آپ کو ہر حال میں احمدیت کی حمد و معاون بننا ہے۔یہی اس تنظیم کے قیام کا مقصد ہے۔اور یا درکھیے محض تقاریر کر لینے یا ہنگامی کاموں میں حصہ لینے سے آپ اپنے ان فرائض سے سبکدوش نہیں ہوسکتیں۔بلکہ صحیح معنوں میں اس مقصد کو بھی حاصل کرسکتی ہیں۔اگر آپ کے اخلاق بلند ہوں۔آپ بہترین کردار کی مالک ہوں۔خلیفہ اسیح الثالث کی اطاعت گزار ہوں۔وقت کی قدرو قیمت کو پہنچاننے والی ہوں۔محنت کی عادی اور فرض شناس ہوں۔آپ کی تنظیم کا کام اسی لئے کیا گیا ہے تا بچپن سے آپ کی تربیت اس رنگ میں ہو کہ جب آپ لجنہ کی ممبر بنیں تو اس وقت اسلام کے جھنڈے کو بلند کرنے کیلئے ہر بڑی سے بڑی قربانی سے نہ گھبرائیں۔حتی کہ اپنی گردنیں کٹوانے سے گریز نہ کریں۔پس اپنے اندرا بھی سے ایسے جذبات پیدا کریں کہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی روح بیدار ہوا اور ہمیشہ ہر موقع پر آپ خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے میں کوشاں رہیں۔مصباح نومبر 1967ء