خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 447 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 447

447 تمام دینی اور دنیوی برکات کا منبع قرآن مجید ہے الوادعی خطاب فضل عمر تعلیم القرآن کلاس 1967 ء تعلیم القرآن کلاس ربوہ میں تعلیم القرآن کلاس نظارت اصلاح وارشاد کے زیر اہتمام چار سال سے جاری ہے جو ہر سال ماہ جولائی میں منعقد ہوتی ہے۔پہلے سال عورتوں کے لئے کوئی انتظام نہ تھا دوسرے سال یعنی 1965ء میں لجنہ اماء اللہ کی درخواست پر نظارت اصلاح وارشاد نے عورتوں کے لئے انتظام کر دیا اور اس سال صرف 23 طالبات نے ربوہ کے علاوہ اس میں شرکت کی گزشتہ سال 42 طالبات مختلف شہروں سے اور تقریباً اتنی ہی طالبات ربوہ سے شامل ہوئیں۔الحمد للہ کہ اس سال بچیوں نے قرآن مجید سیکھنے کی طرف خاص توجہ دی۔156 طالبات ربوہ کے باہر سے مختلف شہروں اور دیہاتوں سے آئیں اور قریباً 100 ربوہ کی طالبات نے اس میں حصہ لیا گو بعض کو بیماری اور ضروری کاموں کی وجہ سے کلاس ختم ہونے سے قبل ہی واپس جانا پڑا تا ہم 212 طالبات امتحان میں شامل ہوئیں۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے کہ جو کچھ انہوں نے سنا اور سیکھا ہے اسے یادرکھیں اور اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچا سکیں اس علم کے نتیجہ میں ان کے دل اور دماغ روشن ہوں اور اللہ تعالیٰ کی معرفت انہیں حاصل ہو جو اس کلاس کے قیام کی اصل غرض ہے۔بعض شہروں کی مستورات اور بچیوں نے اس طرف بالکل توجہ نہیں دی خدا کرے کہ آئندہ سال وہ بھی اس طرف توجہ دے سکیں اور علم دین سیکھنے کے لئے بچوں کو بھجواسکیں۔رسول کریم ﷺ کی بعثت کی غرض :- مذکورہ بالا آیت میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کی بعثت کی چارا ہم غرضیں بیان فرمائی ہیں۔میری آج کی تقریر کا تعلق ان میں سے ایک اہم غرض یعنی يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ سے ہے۔اس لئے اس کی تفصیل میں کسی قدر جاؤں گی۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو مبعوث فرمایا کہ وہ دنیا کے سامنے ایک مکمل ضابطۂ حیات پیش فرما ئیں ایک ایسی تعلیم دنیا کو دیں جس پر چلنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی معرفت ان کو حاصل ہو جس پر عمل کرنے کے نتیجہ میں ترقیات کے دروازے ان کے لئے کھلیں اور وہ ایسی مکمل تعلیم ہو جو کسی خاص قوم یا فرقہ کے لئے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے سب اقوام عالم کے لئے ہو۔چنا نچہ اللہ تعالیٰ