خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 432
432 ہو جائے۔یادرکھو کہ مغربی تہذیب و تمدن اور فیشن ہرگز باقی نہیں رہیں گے بلکہ مٹادیئے جائیں گے اور ان کی جگہ دنیا میں اسلامی تمدن قائم ہو گا۔وہ آگ جو اس بارہ میں میرے دل میں ہے وہ جس دن بھڑکے گی خواہ وہ میری زندگی میں بھڑ کے یا میرے بعد بہر حال جب بھی بھڑ کے گی دنیا کو بھسم کر دے گی۔اس کا اندازہ یا میں کرسکتا ہوں یا میرا خدا اور وہ بلا وجہ نہیں۔اگر وہ میرے دل میں اتنی شدید ہے تو حضرت۔۔(اقدس) کے دل میں اور پھر آنحضرت ﷺ کے دل میں کتنی ہوگی۔خدا تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو اپنی محبت کی آگ دیتا ہے وہ بھی ایک دوزخ میں جل رہے ہوتے ہیں مگر وہ دراصل حقیقی جنت ہوتی ہے۔خوب یا درکھو کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ اسلام کے رستہ میں کھڑی ہونے والی چیزیں قائم رہ سکیں وہ یقیناً تباہ و بر باد ہوں گی اور ان کو اختیار کرنے والے بھی تباہ و برباد ہوں گے۔خطبات محمود جلد 3 صفحہ 488 ہم روزانہ کئی کئی بار نماز میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہیں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (فاتحہ: 6) اے اللہ ہمیں سیدھے راستہ پر چلائیو۔ایسا راستہ جو سیدھا تجھ تک جاتا ہو۔یہ راستہ اور ہدایت متقیوں کو ہی نصیب ہوسکتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ کی کامل فرمانبرداری کرنی چاہئے اور اپنی مرضی کو خدا تعالیٰ کی مرضی کے لئے چھوڑ دینا چاہئے اور اپنے پر فتاوار د کرنی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا نصیب ہو اللہ تعالیٰ ہم سب کو تو فیق عطا فرمائے آمین احمدی مستورات کا فرض :- پس ہم جنہوں نے حضرت مسیح موعود امام آخر الزمان اور آپ کے خلفاء کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔ہمیں آپ کے اس ارشاد کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا چاہئے کہ ہر قسم کی رسوم اور ہوا و ہوس کو چھوڑ کر خالص اللہ تعالیٰ کے لئے اپنی زندگیاں گزاریں۔ایک پاک تبدیلی ہمارے نفوس میں پیدا ہو اور اس کی روشنی ہر طرف پھیلے۔ہم نمونہ بنیں اسلامی برکات کا اور ان لوگوں میں شامل ہوں جن کو قبولیت اور نصرت دی جاتی ہے۔جنہ اماءاللہ کی تمام مرات اور تمام احمدی مستورات کا فرض ہے کہ وہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع یہ والاتقان کی تمام ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ترک رسومات کی تحریک کو پورے زور وشور سے جاری کریں رسومات کا پھر سے جماعت میں پیدا ہونا بھی عورتوں کی وجہ سے ہے ان میں اپنی جہالت، کم عقلی اور قرآن مجید کی تعلیم سے لاعلمی کے باعث اور رشتہ داروں اور برادری سے مقابلہ نہ کر سکنے کی ہمت اور جرات نہ