خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 433 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 433

433 ہونے کی وجہ سے وہ رسومات پھر سے پھیلنی شروع ہو گئی ہیں جو جماعت کے ابتدائی ماننے والوں نے حضور کی مقدس صحبت میں ترک کر دی تھیں۔میری بہنو! اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک قربانی مانگتا ہے اور سب سے بڑی قربانی یہی ہے کہ اپنی خواہشات اور جذبات کی گردن پر چھری پھیرتے ہوئے ہماری زندگیاں رسومات اور تکلفات سے پاک ہو کر محض اللہ تعالیٰ کی خاطر ہو جائیں تا وقتیکہ ہمارا نصب العین ہمیں حاصل ہو جائے۔اے اللہ تو ایسا ہی کر۔( رسومات کے متعلق اسلامی تعلیم شائع کردہ لجنہ اماءاللہ پاکستان)