خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 27 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 27

ہو کر باہر نکل آئیں۔27 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے جو دعا ئیں فرمائی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے نہ آئے ان کے گھر تک رعب دجال“ آپ سب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روحانی اولاد ہیں کم از کم ہماری جماعت کی عورتوں کو تو ایسے افعال سے پر ہیز کرنا چاہئے اور اپنے تئیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس دعا کا مستحق ثابت کرنا چاہئے۔عام طور پر یہ خیال پیدا ہو چکا ہے کہ بغیر مغربی اقوام کی تقلید کے ہم ترقی نہیں کر سکتے اس کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔قومی ترقی قومی ترقی کے گیت تو گاتے ہیں لیکن کوئی مجھ کو یہ بتائے کہ کیا پہلے زمانہ میں جب قوم بنی تھی وہ یورپ کے اتباع سے بنی تھی؟ کیا مغربی قوموں کے نقش قدم پر چل کر انہوں نے ساری ترقیاں کی تھیں اگر یہ ثابت ہو جاوے کہ ہاں اسی طرح ترقی کی تھی تو بے شک گناہ ہو گا کہ اگر ہم اہل یورپ کے نقش قدم پر نہ چلیں لیکن اگر ثابت نہ ہو اور ہرگز ثابت نہ ہوگا پھر کس قدر ظلم ہے کہ اسلام کے اصولوں کو چھوڑ کر قرآن کو چھوڑ کر جس نے ایک وحشی دنیا کو انسان اور انسان سے باخدا انسان بنایا۔ایک دنیا پرست قوم کی پیروی کی جائے جولوگ اسلام کی بہتری اور زندگی مغربی دنیا کو قبلہ بنا کر چاہتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔کامیاب وہی لوگ ہوں گے جو قرآن کے ماتحت چلتے ہیں قرآن کو چھوڑ کر کامیابی ایک ناممکن اور محال امر ہے۔اور ایسی کامیابی ایک خیالی امر ہے جس کی تلاش میں یہ لوگ لگے ہوئے ہیں۔جب تک مسلمانوں کا رجوع قرآن شریف کی طرف نہ ہو گا ان میں وہ ایمان پیدا نہ ہوگا یہ تندرست نہ ہوں گے۔عزت اور عروج اسی راہ سے آئے گا۔جس راہ سے پہلے آیا۔“ ملفوظات جلد اوّل صفحہ 409-410 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تحریر سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ جب تک مسلمان قوم کے مرد اور عورتیں قرآن کے احکام پر عمل نہیں کریں گے وہ ترقی نہیں کر سکتے۔بے پردگی کی دوسری وجہ یہ بھی ہے جو عورتیں پر وہ ترک کرتی ہیں یا پر وہ صحیح نہیں کرتیں وہ اس حکم کی صحیح تعریف نہیں سمجھ رہی ہوتیں۔ایک طبقہ وہ ہے جو کہتا ہے قرآن مجید میں پردہ کا حکم ہے ہی نہیں دوسرا طبقہ کہتا