خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 425 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 425

425 حضرت اقدس نے فرمایا:۔طعام کا ثواب پہنچتا ہے بشرطیکہ حلال کا طعام ہو۔ملفوظات جلد پنجم ص 345 پھر فرمایا:۔قرآن شریف جس طرز سے حلقہ باندھ کر پڑھتے ہیں یہ تو سنت سے ثابت نہیں ملاں لوگوں نے اپنی آمدن کے لئے یہ رسمیں جاری کر دی ہیں۔ہاں اگر خدا تعالیٰ چاہے تو مردہ کے حق میں دعا بھی قبول ہو جاتی ہے۔لیکن یاد رکھو کہ اپنے ہاتھ سے ایک پیسہ دینا بھی بہتر ہوتا ہے۔یہ نسبت اس کے کہ کوئی دوسرا آدمی اس کے عوض میں بہت سا مال خرچ کر دے۔ملفوظات جلد پنجم صفحہ 345 پھر ایک بار حضرت اقدس کی مجلس میں سوال پیش ہوا کہ کسی کے مرنے کے بعد چند روز لوگ ایک جگہ جمع ہوتے اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں فاتحہ خوانی ایک دعا مغفرت ہے۔پس اس میں کیا مضائقہ ہے؟ حضرت اقدس نے فرمایا:۔ہم تو دیکھتے ہیں وہاں سوائے غیبت اور بے ہودہ بکو اس کے اور کچھ نہیں ہوتا۔پھر یہ سوال ہے کہ آیا نبی کریم ﷺ یا صحابہ کرام دائمہ عظام میں سے کسی نے یوں کیا ؟ جب نہیں کیا تو کیا ضرورت ہے خواہ مخواہ بدعات کا دروازہ کھولنے کی؟ ہمارامذہب تو یہی ہے کہ اس رسم کی کچھ ضرورت نہیں نا جائز ہے جو جنازہ میں شامل نہ ہوسکیں وہ اپنے طور سے دعا کریں یا جنازہ غائب پڑھ دیں۔“ ملفوظات جلد پنجم صفحہ 214,213 موت ہرانسان کے ساتھ لگی ہوتی ہے اس مرحلہ پر بھی جاری کوشش ہونی چاہئے کہ وہی نمونہ دکھا ئیں جو آنحضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام دکھاتے رہے اور جو اس زمانہ میں حضرت اقدس اور آپ کے خلفاء نے دکھایا کوئی فعل ایسا نہ ہو جو آنحضرت ﷺ کی سنت اور قرآن مجید کے احکام کے خلاف ہو اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔بچه کی پیدائش کے ساتھ وابستہ رسوم:۔بچہ کی پیدائش پر شریعت کا تو یہ حکم ہے کہ بچہ کے کان میں اذان دو۔ساتویں دن عقیقہ کرواؤ۔بال کٹواؤ۔لڑکا ہے تو ختنہ کرواؤ اور بکرا ذبح کرو گوشت خود کھاؤ دوستوں کو کھلاؤ اور غرباء میں تقسیم کرو تا کہ وہ بھی تمہاری خوشی میں شامل ہوں لیکن اس کے برعکس ابھی تک غیر احمدیوں کی طرح بعض احمدی گھرانوں