خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 350
350 جو تم پر ہے میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو اور اپنی زندگی اپنا آرام اپنا مال اس راہ میں فدا کر رہے ہو۔اگر چہ میں جانتا ہوں کہ میں جو کچھ کہوں تم اسے قبول کرنا اپنی سعادت سمجھو گے۔اور جہاں تک تمہاری طاقت ہے دریغ نہیں کرو گے لیکن میں اس خدمت کے لئے معین طور پر اپنی زبان سے تم پر کچھ فرض نہیں کر سکتا تا کہ تمہاری خدمتیں نہ میرے کہنے کی مجبوری سے بلکہ اپنی خوشی سے ہوں۔میرا دوست کون ہے؟ اور میرا عزیز کون ہے؟ وہی جو مجھے پہچانتا ہے۔۔۔اس زمانہ کا حصن حصین میں ہوں جو مجھ میں داخل ہوتا ہے وہ چوروں اور قزاقوں اور درندوں سے اپنی جان بچائے گا۔مگر جو شخص میری دیواروں سے دُور رہنا چاہتا ہے ہر طرف سے اس کو موت در پیش ہے۔“ " روحانی خزائن جلد 3 - فتح اسلام ص 34 اس زمانہ کے حصن حصین میں داخلہ ان شرائط بیعت پر عمل کرنے اور خلافت سے وابستگی کے ساتھ ہی ہوسکتا ہے کیونکہ خلیفہ وقت قدرت ثانیہ کا مظہر ہے اور قدرت ثانیہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جانشین ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے ہر فرد کو خلافت کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان شرائط بیعت پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے کہ یہی ہمارا دستور العمل ہے اور انہی پر عمل کرنے سے ہم ترقی کی راہوں پر قدم مار سکتے ہیں۔آمین اللھم امین۔الفضل 5 را گست 1966 ء