خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 318 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 318

318 ڈالی گئی تھی کیونکہ بغیر کسی ارادہ کے یک لخت یہ خیال میرے دل و دماغ پر چھا گیا۔اور میں نے مستورات کے سامنے تحریک رکھی۔پھر اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار احسان ہے کہ اس نے شرف قبولیت بھی عطا فر مایا۔مجھے نا چیز ہستی کی طرف سے پیش کردہ تحریک بارگاہ ایزدی میں منظور ہوئی۔عورتوں کے دل اس کی طرف کھینچے چلے گئے۔گذشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر جس طرح عورتوں نے اپنے زیور اور رقوم مسجد کے لئے نچھاور کیں اس قربانی کو دیکھ کر بے اختیار سر آستانہ الوہیت پر جھک جاتا ہے اور دل بے اختیار آنحضرت ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر درود بھیجنے لگتا ہے جن کے طفیل اتنی قربانیاں دینے والی مستورات اس زمانہ میں بھی موجود ہیں جو قرون اولیٰ کی مستورات کی نظیر پیش کرتی ہیں۔جن کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے ہم آنحضرت ﷺ کے زمانہ کی جھلک اپنی چشم بینا سے دیکھ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ قربانیوں کا جذبہ آپ کے اندر پیدا کرے۔اور آپ کا نصب العین صرف اور صرف اسلام کی ترقی ہو گو مسجد ابھی تعمیر نہیں ہوئی۔گذشتہ ستمبر میں بنیاد رکھی جانی تھی لیکن ملکی حالات خراب ہونے اور جنگ چھڑ جانے کی وجہ سے رکھی نہیں جاسکی۔اب انشاء اللہ مارچ کے آخر میں بنیا درکھی جانے کی تجویز ہے۔انشاء اللہ العزیز مسجد کی تعمیر کا اندازہ تین لاکھ روپے ہے اس وقت دو لاکھ کے قریب جمع ہو چکا ہے لیکن اس سال میں ہم نے ایک لاکھ روپیہ اور مہیا کرتا ہے۔مومن کا قدم کبھی پیچھے نہیں ہٹتا۔ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ حرکت میں رہتی ہیں۔ان میں سکون کبھی پیدا نہیں ہوتا اور پھر یہ مجد تو آپ اپنے محبوب خلیفہ مصلح موعود فضل عمر کی یادگار میں قائم کر رہی ہیں اور یہ مسجد صرف اور صرف عورتوں کے چندوں سے بنے گی۔میری بہنو! اگر آپ کے دلوں میں اب بھی اس مقدس و محبوب وجود سے جو آج ہماری ظاہری نظروں سے بے شک پوشیدہ ہو چکا ہے محبت ہے اگر آج بھی آپ ان کی جاری کردہ تحریکات میں حصہ لینا باعث فخر بجھتی ہیں تو اٹھیں اور پہلے سے بڑھ کر قربانیان پیش کریں اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کو ترک کر دیں۔اسلام کا جھنڈا دنیا میں گاڑنے کے لئے اپنی ہر عزیز چیز کو قربان کر دیں۔اپنے اخراجات کو کم کریں۔سادگی اختیار کریں اپنی ضرورتوں سے پیسہ بچا کر سلسلہ کی ضروریات پر خرچ کریں۔جن بہنوں نے ابھی تک اس مبارک تحریک میں حصہ نہیں لیا وہ اب اس میں شامل ہوں۔بلکہ کوشش کریں کہ جلسہ سالانہ سے واپس اپنے گھروں کو جانے سے قبل اس میں شامل و کر واپس جائیں جوحصہ لے چکی یں وہ ھی کوشش کریں کہ مزید حصہ لیں جنوں نے وعدہ کھولی ہے لیکن ابھی تک پورا نہیں کیا وہ جلد از جلد ادائیگی کی کوشش کریں۔ہر بہن دوسری بہن کو تحریک کرے تا جس تک یہ تحریک نہ پہنچی ہو وہ آگاہ ہو جائے۔اور پاکستان کی