خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 227
227 نہیں کر سکتے کہ وہ بڑے ہو کر کا سر صلیب بنیں گے۔ہمارے ملک کے عوام کی ذہنوں پر سے برطانوی حکومت کا اثر اب تک نہیں گیا۔ان کی ملک پر حکومت نہیں رہی لیکن ہمارے دلوں اور دماغوں سے ابھی ان کی تعلیم مونہیں ہوئی۔اس کے اثرات میں سے ایک یہی بہت اہم ہے کہ مسیحیت کا رجحان عام ہورہا ہے۔وزیر داخلہ کا اعلان شائع ہوا کہ پاکستان میں مسیحیوں کی تعداد گذشتہ 60 سال میں 23 گنا ہوگئی ہے۔اس کی وجوہات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔اس کی وجوہات خواہ کچھ بھی ہوں اس کا حل اور علاج احمدیت کی علیم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن پاک سے دلائل دے کر اپنی کتابوں میں ایک خزانہ جمع کر دیا ہے اگر ہم ان کا مطالعہ کریں اور ہدایات پر عمل کریں تو کبھی نہیں ہوسکتا کہ ہم محمد رسول اللہ ﷺ کا علم ہاتھ میں لے کر مسیحیت سے شکست کھا جائیں۔ہمیں اعتراضوں کا دندان شکن جواب دینا چاہئے۔بچوں کو اسلامی تعلیم دینی چاہئے۔اسی سے ہم اس فتنہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔الفضل 18 جنوری 1962ء