خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 217 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 217

217 خدا تعالیٰ نے ہم کو خلافت سے وابستہ کیا ہے۔ہم پر وہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو قرون اولیٰ کی عورتوں پر تھی۔آپ اس بات پر فخر نہ کریں کہ ہم نے اتنے ہزار روپیہ اکٹھا کر لیا ہے۔یہ کام سرانجام دیا ہے۔وہ رکیا ہے۔اگر فخر محسوس کریں تو اس بات میں کریں کہ بچیوں کی تربیت بہترین رنگ میں کی ہے۔اور بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔اس سال ہمیں دو ہستیوں کی وفات سے نقصان عظیم ہوا۔ایک بھا بھی زینب صاحبہ مرحومہ اور دوسری امتہ اللہ خورشید صاحبہ مرحومہ مدیر مصباح۔بھا بھی زینب صاحبہ ایسی سرگرم رکن تھیں کہ رات ہو یا دن جب بھی ان کو طلب کیا جاتا با وجود بینائی نہ ہونے کے حاضر ہو جاتیں اور جو کام سپرد کیا جا تا احسن طریق سے سرانجام دیتیں۔اللہ تعالیٰ ان دونوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پر جگہ دے۔آمین تاریخ لجنہ جلد سوم صفحہ 58 تا 61