خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 4
سلسلہ کی اچھی مبلغہ بن سکیں۔نا خواند و بوڑھی خواتین کی تعلیم حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے مستورات میں علم کی اشاعت کو اس قدر عام کر دیا کہ لجنہ اماءاللہ کے ماتحت ایک خاص سکیم بنا کر بوڑھی خواتین کی تعلیم کا انتظام فرمایا۔جس سے ایک بڑی تعداد ایسی خواتین کی جنہوں نے ساری عمر ایک نقطہ تک نہ پڑھا تھا پڑھنے لگ گئیں۔حضور کے اپنے درس مستورات پر آپ کا اس قدر احسان ہے کہ باوجود اس کے کہ آپ کی گوناگوں مصروفیتیں ہیں۔آپ مردوں کو درس نہیں دے سکتے۔مگر آپ نے اس کمزور نا تواں طبقہ کو اٹھانے کے لئے اپنے اوقات گرامی میں سے ایک خاص وقت نکال کر ہفتہ کے دن قرآن شریف کا باقاعدہ درس فرماتے ہیں اور یہ ایسی سعادت ہے کہ عورتیں اس کے لئے جس قدر بھی شکر گزار ہوں کم ہے۔مستورات کا سالانہ جلسہ پہلے مستورات کے سالانہ جلسہ پر کوئی انتظام نہ تھا۔اور وہ قادیان میں ایام جلسہ میں آکر یونہی پھر کر چلی جاتی تھیں۔مگر آپ نے اپنے زمانہ کے شروع میں ہی مستورات کی اس دینی ضرورت کا شدت سے احساس کیا۔اور عورتوں کے لئے الگ جلسہ کی بنیا د رکھی پہلے اس جلسہ کی بنیاد حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے مکان میں رکھی گئی پھر یہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کے مکان میں ہوتا رہا۔اس کے بعد جب مستورات کی کثرت ہو گئی تو دارالا نوار کے راستہ میں صدر انجمن کے وسیع احاطہ میں اور اب ہائی سکول کے وسیع میدان میں مغرب کی جانب ہوتا ہے اس جلسہ کا سارا انتظام مستورات ہی کرتی ہیں۔مستورات ہزارہا کی تعداد میں باہر سے آتی ہیں اور روحانی فیض سے مالا مال ہوتی ہیں۔احمدیہ مستورات کا اخبار حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے مستورات کی ایک اور ضرورت کو محسوس فرماتے ہوئے ان کے لئے ایک اخبار جاری فرمایا۔جس کا پہلا نام تا دیب النساء رکھا۔اور اسی کے نقش قدم پر مصباح جاری ہوا۔جو خدا کے فضل سے ترقی کر رہا ہے۔