خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 195
195 خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ 1957ء مورخہ 11 اکتوبر 1957ء کو ساڑھے تین بجے لجنہ اماءاللہ کے ہال میں سالانہ اجتماع کی کاروائی زیر صداررت حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ شروع ہوئی۔تلاوت کے بعد لجنہ اماء اللہ کا عہد نامہ دُہرایا گیا۔بعد ازاں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ جنرل سکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے خطاب فرمایا۔آپ نے آنے والی تمام ممبرات کو اھلا و سھلا کہا اور ان کے مرکز میں آنے کی غرض و غائیت کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ یہاں سے ایک نئی روح ایک نیا جذبہ لے کر جائیں اور نئی روح اور نیا جذ بہ نہ صرف خود لیکر جائیں بلکہ اپنی اپنی جگہ کی لجنات کی تمام ممبرات میں بھی یہ روح اور یہ جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کریں۔گذشتہ سال کا اجتماع ہمارا پہلا تجربہ تھا جو خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب رہا۔اور یہ اجتماع اس سے بھی زیادہ کامیاب نظر آتا ہے کیونکہ اس دفعہ باہر کی لجنات کی نمائندگان پہلے سے زیادہ تعداد میں تشریف لائی ہیں۔چنانچہ مختلف لجنات کی نمائندگان کی تعداد یہ ہے۔لاہور 18 کراچی 1 سرگودہا 2 چنیوٹ کھاریاں | 2 لائل پور 5 ملتان چھاؤنی 1 ہندوستان احمد نگر جہلم دوالمیال 3 1 1 کبیر والا چک منگلا بد وملهی 1 2 1 ممباسه 1 بصیر پور کوٹ سلطان 1 مگھیانہ جنڈ اُٹھوال 1 ڈھاکہ 2 2 1 1 1 چک نمبر ۸۸ 2 گوجره 1 جڑانوالہ 1 گوجرانوالم 1 گوجر خاں | 1 مونگ 1 سیالکوٹ 1 تهال 2 راولپنڈی | 2 آپ نے فرمایا کہ نمائندگان مرکز میں بھجوانے کا دستور کوئی نیا دستور نہیں۔یہ دستور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی جاری تھا۔اُس وقت بھی جماعتیں اپنے نمائندے بھجواتیں جو مرکز اسلام میں