خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 190 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 190

190 سکیں۔تا ہم پی ٹی روزانہ کروائی جاتی رہی اور طالبات بیڈ منٹن بھی کھیلتی رہیں۔فروری کے وسط میں جامعہ نصرت کا پہلاٹورنا منٹ لجنہ اماء اللہ کے دفتر کی چاردیواری میں منعقد کیا گیا۔27 فروری کو کالج کا ٹورنا منٹ تھا۔جس میں طالبات نے مختلف دوڑوں گولہ پھینکنا ، ہائی جمپ ، لانگ جمپ اور نشانہ کا مقابلہ وغیرہ میں حصہ لیا۔ٹورنا منٹ بہت کامیاب رہا اور حاضرات نے بے حد دلچسپی لی۔چونکہ گزشتہ سال کالج میں صرف ایک ہی کلاس تھی اور طالبات کی تعداد تھوڑی تھی اس لئے رونق بڑھانے کے لئے یہ تجویز کی گئی کہ ٹورنامنٹ میں مقابلہ کے لئے ہائی کلاسز کی طالبات کو اور ان کے علاوہ باہر سے بھی جو شامل ہونا چاہیں ان کو شامل کیا جائے۔چنانچہ بہت سی لڑکیوں نے جن میں سے ممتاز نام امتہ المجید بیگم اور نصیرہ کے تھے۔ان سب کو بھی جامعہ نصرت کی طرف سے انعام دیئے جائیں گے۔اب میدان میسر آنے پر فٹ بال کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔صحت جسمانی طالبات کی صحت کا معائنہ شروع سال میں ڈاکٹر غلام فاطمہ صاحبہ سے کروایا گیا اور جن طالبات کی صحت کمزور نکلی ان کو فولاد اور کیلشیم لیڈی ڈاکٹر صاحبہ کی ہدایت پر کالج کی طرف سے دیا جاتا رہا اور کالج میں ایک چھوٹی سی ڈسپنسری بھی کھولی گئی۔جس میں تمام ضروری ادو یہ روئی پٹی وغیرہ رکھی گئی۔تا کہ فوری ضرورت پڑ جانے پر ضروری اشیاء وہاں سے حاصل کی جاسکیں۔دیگر مشاغل تفریحات : دوران سال ایک دفعہ ٹورنا منٹ گرلز ہائی سکول لائلپور کا سٹاف اور قریباً 80 طالبات ربوہ دیکھنے آئیں۔ان کو کالج دکھایا گیا۔سلسلہ کی واقفیت بہم پہنچائی گئی۔اسی طرح گزشتہ سال میں ایک دفعہ U۔N۔O کی ممبر خواتین جب ربوہ آئیں تو ان کو کالج میں بھی بلایا گیا۔اس خیال سے کہ جامعہ نصرت کی طالبات صرف کنویں کا مینڈک نہ بنی رہیں۔دوسرے کالجوں کو دیکھیں ان میں اور اپنے میں فرق معلوم کریں۔کالج کی طالبات میری نگرانی میں لائکپور گورنمنٹ کالج کی دعوت پر ان کی کانووکیشن دیکھنے گئیں۔اسی طرح فروری میں طالبات کی تفریح کے لئے دریا کا ایک ٹرپ رکھا گیا۔جہاں طالبات نے بہت اچھا وقت گزارا۔هوستل : کالج کے ساتھ ہوٹل کا بھی انتظام کیا گیا۔لیکن افسوس ہے کہ بار بار اعلان کرنے کے باوجود احباب