خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 184
184 لیں گے کیونکہ وہ ہماری ہی تھی۔اللہ تعالیٰ آپ کا آنا ہر لحاظ سے مبارک کرے۔اس کے بعد آپ نے نصیرہ نزہت صاحبہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے اپنے خاوند کے ساتھ برائے تبلیغ ماریشس بھجوایا جا رہا ہے۔ہم اس وقت غم اور خوشی کے ملے جلے جذبات لئے ہوئے ہیں۔غم اس لئے کہ آپ ہمارے درمیان ایک عرصہ رہیں اور اب جدا ہو رہی ہیں۔لیکن ہمیں خوشی ہوتی ہے اس خیال سے کہ آپ ایک بہت بڑے مقصد یعنی تبلیغ اسلام کو سر انجام دینے کے لئے باہر جارہی ہیں۔جو ایک مومن کا حقیقی مقصد ہے۔آپ ہم سے دور ہوں گی لیکن ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہوں گی۔امید ہے کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یا درکھیں گی۔آپ کو قادیان میں تعلیم حاصل کرنے اور اس نیک ماحول میں تربیت پانے کا موقع ملا ہے۔اور آپ نے خدا کے فضل سے سلسلہ کی بہت سی خدمات بھی کی ہیں۔ہم امید کرتی ہیں کہ آپ ماریشس میں بھی پورے جوش کے ساتھ احمدیت کی تبلیغ میں حصہ لیں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے اور کامران قادیان کی بستی میں واپس لائے۔اب ہم آپ کو پر نم آنکھوں اور دل کی گہرائی سے نکلی ہوئی دعاؤں کے ساتھ رخصت کرتی ہیں۔آپ سے ہماری حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے قول کے مطابق یہی خواہش ہے میرے پیارے دوستو تم دم نہ لینا جب تلک ساری دنیا میں نہ لہرائے لوائے قادیاں مصباح مئی 1951ء