خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 167
167 تنظیم موصیات حضرت خلیفہ اصبح الثالث اید واللہ تعالی نے تین سال ہوئے تعلیم موصیات کا قیام فرمایا۔حضور نے ہر جگہ جہاں موصیات میں ارشاد فر مایا کہ تنظیم موصیات ضرور قائم کی جائے اور ہر موسیہ کم از کم دو کوقرآن مجید پڑھائے۔اور اس کی باقاعدہ رپورٹ بھجوائی جائے۔اس وقت تک ہر وہ شہر یا گاؤں جہاں لجنہ قائم ہے تنظیم موصیات قائم نہیں ہوسکی نہ ہی ہر جگہ نائب صدر موصیات کا انتخاب ہوا ہے اس لئے (1) آپ کا پہلا قدم یہ ہونا چاہئے کہ ہر جگہ جہاں کم از ک دوتین وصیہ خواتین ہی تنظیم موصیات قائم کریں اور ان میں سے ایک کو نائب صدر موصیات منتخب کر کے اس کی منظوری حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے لیں نائبہ صدر موصیات صدر موصیات کے ماتحت کام کرے گی۔(2) پھر نا ئب صدر موصیات کا دوسرا قدم یہ ہونا چاہئے کہ وہ جماعت کی خواتین کو وصیت کی اہمیت سمجھا کر ان کی وصیت کرنے کی تلقین کریں تا موصیات کی تعداد میں اضافہ ہو۔نائبہ صدر موصیات کا فرض ہے کہ ہر رپورٹ میں وہ یہ تحریر کریں کہ اس ماہ میں اتنی خواتین نے وصیت کی اور اب موصیات کی تعداد اتنی ہے۔(3) تیسرا اور سب سے اہم کام نائبہ صدر موصیات کا یہ ہے کہ وہ قرآن مجید کی تعلیم کا انتظام کرے اور جائزہ لے کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے مطابق ہر موصیہ کم از کم دو کو قرآن مجید پڑھائے، ناظرہ جانے والیاں، ناظرہ اور باتر جمہ جاننے والیاں باترجمہ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو خدمت قرآن مجید کی توفیق عطا فرمائے۔آمین الفضل 14 مارچ 1971ء