خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 159 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 159

رہی ہیں اور خدا تعالیٰ کے وعدہ 159 هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْلِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابِ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ سورة الجمعہ 1943 کے مطابق مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت ہوئی تا آپ خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ نشانات پیش کریں دلوں کو زندہ ایمان عطا کریں۔خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم ہو۔قلوب کا تزکیہ ہو۔اور ان لوگوں کی جو صحابہ سے نہیں ملے تھے۔آپ کو پانے سے صحابہ سے ملیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان سے تربیت حاصل کریں پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فیضان اب بھی جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا۔آپ ﷺ کی قوت قدسیہ اور آپ کی فیض سے ہمیشہ ہی دنیا ہدایت پاتی رہے گی حتی کہ قیامت کے دن آپ ہی ہمارے شفیع ہوں گے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔نوع انسان کیلئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن اور تمام آدم زادوں کیلئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔سو تم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ وجلال کے نبی کے ساتھ رکھو اور اس کے غیر کو اُس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ اور یا درکھو کہ نجات وہ چیز نہیں جو مرنے کے بعد ظاہر ہوگی بلکہ حقیقی نجات وہ ہے کہ اس دنیا میں اپنی روشنی دکھلاتی ہے نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خدا سچا ہے اور محمد ﷺ اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہیں اور آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم مرتبہ کوئی اور کتاب ہے اور کسی کے لئے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کیلئے زندہ ہے اور اس کے ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے خدا نے یہ بنیاد ڈالی ہے کہ اس کے افاضہ تشریعی اور روحانی کو قیامت تک جاری رکھا۔“ روحانی خزائن جلد : 19: کشتی نوح صفحہ 13 14 ) قرآن کریم زندہ کتاب ہے: جس طرح اسلام کا خدا زندہ خدا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نبی ہیں۔اسی طرح قرآن کریم زندہ کتاب ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کو اس زمانہ کی ضرورتوں کے لحاظ سے اور اس نبی کی امت کے قومی کے