خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 146 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 146

ار 146 طرح الہی حفاظت اس سلسلہ کی ختم ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ مذہب مُردہ مذہب ہو گیا یعنی پھر اس میں کوئی نبی مبعوث نہیں کیا گیا۔ایسے مذاہب کا آخری سلسلہ جن میں انبیا مبعوث ہونے بند ہو گئے بنی اسرائیل کا تھا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد تیرہ سو سال تک ان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے خلفاء آتے رہے لیکن حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد یہ سلسلہ ختم ہو گیا۔چونکہ اب یہ مذہب مُردہ ہے اس لئے اب اس میں کسی نبی کے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اب دنیا میں صرف اسلام ہی زندہ مذہب ہے۔زندہ مذہب صرف اسلام ہے:۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ اسلام ہی زندہ مذہب ہے تو ہمارا مطلب اسلام کی برتری اور فضلیت دوسرے مذاہب پر ثابت کرنا ہوتی ہے کہ صرف اسلام ہی ایک مذہب ہے جس کی تعلیم تمام دنیا کیلئے اور ہمیشہ کیلئے ہے۔اسلام جس خدا کا تصور پیش کرتا ہے وہ زندہ خدا ہے۔اسلام جو شریعت کل کے لئے پیش کرتا ہے وہ زندہ اور قابل عمل شریعت ہے۔جس کی دائمی حفاظت کا وعدہ خود خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے اسلام جس نبی پر ایمان لانے کو کہتا ہے اس کی قوت قدسیہ اور برکات خود سو سال گزر جانے کے بعد اب بھی جاری ہیں۔گویا اسلام کا خدا زندہ خدا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نبی اور قرآن مجید زندہ کتاب ہے اور اسلام کے سوا اس وقت روئے دنیا پر کوئی مذہب نہیں جو اپنی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے نشان پیش کر سکے اور جو یہ دعویٰ کر سکے کہ اسے اب بھی حفاظت حاصل ہے یہ فخر صرف اسلام کو ہی حاصل ہے کہ اس کے ماننے والے اب بھی کلام الہی سے مشرف رہتے ہیں اور زندہ خدا کا چہرہ دیکھ کر دوسروں کو وہ چہرہ دکھاتے ہیں اور جن کی تائید میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے نشان ظاہر کئے جاتے ہیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔دو ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے کوئی دیں دین محمد سا نہ پایا ہم نے کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشان دکھلائے ثمر باغ محمد سے ہی کھایا ہم نے ہم نے اسلام کو خود تجربہ کو خود تجربہ کر کے دیکھا نور اٹھو دیکھو سنایا ہم نے“ ہے نور در ثمین ص: 11