خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 141 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 141

141 حضرت مصلح موعود نے تحریک جدید بھی اسی غرض سے جاری فرمائی تھی جس کا مرکزی نقطہ سادہ زندگی اختیار کرنا تھا۔بغیر سادہ زندگی کو اختیار کئے تکلفات اور رسومات سے منہ موڑنا بھی مشکل ہے۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک قربانی مانگتا ہے اور سب سے بڑی قربانی یہی ہے کہ ہم اپنی خواہشات اور جذبات کی گردن پر چھری پھیرتے ہوئے ہماری زندگیاں رسومات اور تکلفات سے پاک ہوں اور محض اللہ تعالیٰ کی خاطر ہو جائیں۔الہی تو ہمیں تو فیق عطا فرما کہ ہم اپنی زندگی کی غرض و غائیت کو سمجھتے ہوئے امام وقت کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے اسلام کے لئے جدو جہد میں آگے ہی آگے بڑھتے جائیں تا وقتیکہ ہمارا نصب العین ہمیں حاصل ہو جائے۔اے اللہ تو ایسا ہی کر۔آمین اللہم آمین (الفضل 6 جون 1967ء)