خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 140 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 140

ار 140 ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا۔” ایک وقت ایسا تھا کہ حضرت مصلح موعود کی تقاریر اور نصیحتوں سے جماعت تقریباً تما بُری رسومات سے پر ہیز کرنے لگی تھی مگر اب پھر وہی بات ہم میں آگئی ہے اس کو دور کرنے کے لئے لجنہ کو خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ رسومات ہمیں سیدھے راستے سے دور رکھتی ہیں اور خدا تعالیٰ کے شہر میں داخل ہونے سے روکتی ہیں۔“ غرض لجنہ اماءاللہ کی تمام مرات اور تمام احمدی مستورات کا فرض ہے کہ وہ علاوہ دیگر تحریکات پر عمل کرنے کے اس ترک رسومات کی تحریک کو پورے زور وشور سے جاری کریں۔رسومات کا پھر سے جماعت میں پیدا ہونا بھی عورتوں کی وجہ سے ہے ان میں اپنی جہالت کم عقلی ہے۔قرآن مجید کی تعلیم سے لاعلمی کے باعث اور رشتہ داروں برادری سے مقابلہ کر سکنے کی ہمت اور جرات نہ ہونے کی وجہ سے وہ رسومات پھر سے پھیلنی شروع ہوگئی ہیں جو جماعت کے ابتدائی ماننے والوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقدس صحبت اور صداقت کو مان لیتے ہی ترک کر دی تھیں۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے لجنہ کو خصوصی اقدامات کرنے کے لئے فرمایا تھا۔چنانچہ ہر لجنہ کی عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اس تحریک کو بار بار بہنوں کے سامنے لائیں۔انہیں رسومات کے متعلق قرآنی تعلیم سے روشناس کروائیں۔اور اپنی رپورٹ بھجواتے وقت اپنی مساعی کا ضرور ذکر کریں اور یہ بھی کہ کس حد تک انہیں کامیابی ہوئی۔لیکن میری بہنو! کسی ایک آدمی یا چند آدمیوں کی کوشش سے رسومات دور نہیں ہوں گی جب تک ایک طرف تو ہر بہن یہ عہد کرے کہ میں اپنی زندگی کو اسلام اور قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق گزاروں گی دوسری طرف اس میں اطاعت کا اتنا عظیم الشان جذبہ پیدا ہو جائے کہ خلیفہ وقت کی طرف سے جس کام کے کرنے سے روکا جائے پھر بغیر کسی چون چرا ، حجت یا دلیل کے یکسر چھوڑ دے۔ہماری زندگیاں نمونہ ہوں۔صحابہ کرام آنحضرت ﷺ کا جنہوں نے آنحضرت ﷺ کی صرف ایک آواز سنی کہ آج سے شراب تم پر حرام کی جاتی ہے اور پھر کسی نے شراب کو منہ نہ لگایا۔یہ جذبہ، اطاعت اور عمل آج اگر ہم میں بھی پیدا ہو جائے کہ ہم ہر حکم کی تعمیل دل و جان سے کریں اور جس بات سے منع کیا جائے پھر اس کے قریب جانے کا سوال بھی باقی نہ رہے تو اللہ تعالیٰ بہت جلد احمدیہ جماعت کو ساری دنیا پر غلبہ عطا فرما دے گا۔