خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 85
85 غیروں باقی وہی ہمیشہ غیر اس کے سب ہیں فانی سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یارجانی دل میں میرے یہی ہے سبحان من برانی ہے پاک پاک قدرت عظمت ہے اس کی عظمت لرزاں ہیں اہل قربت کروبیوں ہے عام اس کی رحمت کیونکر ہو شکر نعمت ہم غیروں ہلیت ہیں اس کی صنعت اس سے کرو محبت سے کرنا الفت کب چاہے اس کی غیرت روز کر مبارک سبحان من یرانی ایک دفعہ طاعون کا ذکر ہو رہا ہے حضرت حکیم نورالدین صاحب نے کہا کہ حضور میں نے پڑھا ہے یہ جونئی آبادی بعد میں ہوئی ہے اس میں پرانی آبادیوں کے نشانات ملے ہیں اور یہ لکھا ہے کہ یہ قطعات آباد تھے اور طاعون سے ہلاک ہوئے تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔خواہ موذی طبع لوگ ہزاروں ہی مر جاویں مگر میرا جی یہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا جلال ظاہر ہواور دنیا کو خدا کا پتہ لگے اور ثبوت ملے کہ کوئی قادر خدا بھی موجود ہے۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 429 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت الحب اللہ کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تعلقات 66 دنیوی بھی خدا تعالیٰ کی خاطر ہی تھے۔آپ فرماتے ہیں:۔ہم ہر ایک شے سے محض اللہ تعالیٰ کے لئے پیار کرتے ہیں۔بیوی ہو، بچے ہوں، دوست ہوں سب سے ہمارا تعلق اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔ملفوظات جلد اوّل صفحہ 311 اللہ تعالیٰ کی قدرتوں پر آپ کو زبر دست ایمان تھا آپ فرماتے ہیں:۔ہم اپنے خدا تعالیٰ پر یہ قوی ایمان رکھتے ہیں کہ وہ اپنے صادق بندہ کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔حضرت ابراہیم کی طرح اگر وہ آگ میں ڈالا جاوے تو وہ آگ اس کو جلا نہیں سکتی۔ہمارا مذ ہب یہی ہے کہ ایک آگ نہیں اگر ہزار آگ بھی ہو تو وہ جلا نہیں سکتی۔صادق اس میں ڈالا جاوے تو ضرور بچ جاوئے گا۔ہم کو اگر اس کام کے مقابلہ میں جوخدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے آگ میں ڈالا جاوئے تو ہمارا یقین ہے کہ