خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 33
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء کیونکہ اس میں حضرت عیسی علیہ السلام کی روحانیت بھی اثر کرے گی۔لہذا وہ عیسی ابن مریم بھی کہلائے گا اور جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت نے اپنے خاصہ مہدویت کو اس کے اندر پھونکا اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام کی روحانیت نے اپنا خاصہ روح اللہ ہونے کا اس کے اندر ڈالا۔ایام اصلح۔روحانی خزائن۔جلد 14 صفحہ 392 تا 395 مع حاشیہ) پھر آپ ایک دلیل بیان فرماتے ہیں کہ : ” دار قطنی کی حدیث ہے کہ مہدی موعود کی یہ بھی نشانی ہے کہ خدا اس کے لیے اس کے زمانہ میں یہ نشان ظاہر کرے گا کہ چاند اپنی مقررہ راتوں میں سے (جو اس کے خسوف کے لیے خدا نے راتیں مقرر کر رکھی ہیں۔یعنی تیرھویں ، چودھویں ، پندرھویں ) پہلی را میں گرہن پذیر ہوگا اور سورج اپنے مقررہ دنوں میں سے ( جو اس کے کسوف کے لیے خدا نے دن مقرر کر رکھے ہیں یعنی 27، 28، 29 ) درمیانی دن میں کسوف پذیر ہوگا۔اور یہ دونوں خسوف کسوف رمضان میں ہوں گے۔اور ایک حدیث میں ہے کہ مہدی کے وقت میں یہ دو مرتبہ واقع ہوں گے۔چنانچہ یہ دونوں دو مرتبہ میرے زمانہ میں رمضان میں واقع ہو گئے۔ایک مرتبہ ہمارے اس ملک میں دوسری مرتبہ امریکہ میں۔اور ہمیں اس بات سے بحث نہیں کہ ان تاریخوں میں کسوف خسوف رمضان کے مہینہ میں ابتدائے دنیا سے آج تک کتنی مرتبہ ۳۳