خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 34 of 56

خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 34

66 اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء واقع ہوا ہے“۔(جب سے دنیا بنی ہے ان تاریخوں میں کسوف و خسوف رمضان کے مہینے میں کتنی مرتبہ واقع ہوا ہے ) ہمارا مد عاصرف اس قدر ہے کہ جب سے نسل انسان دنیا میں آئی ہے نشان کے طور پر یہ خسوف کسوف صرف میرے زمانہ میں میرے لیے واقع ہوا ہے اور مجھ سے پہلے کسی کو یہ اتفاق نصیب نہیں ہوا کہ ایک طرف تو اس نے مہدی موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہو اور دوسری طرف اس کے دعوے کے بعد رمضان کے مہینہ میں مقرر کردہ تاریخوں میں خسوف کسوف بھی واقع ہو گیا ہو۔اور اُس نے اُس کسوف خسوف کو اپنے لیے ایک نشان ٹھہرایا ہو۔اور دار قطنی کی حدیث میں یہ تو کہیں نہیں ہے کہ پہلے بھی کسوف خسوف نہیں ہوا۔ہاں یہ تصریح سے الفاظ موجود ہیں کہ نشان کے طور پر یہ پہلے کبھی کسوف خسوف نہیں ہوا کیونکہ لَمْ تَكُونَا کا لفظ مؤنث کے صیغہ کے ساتھ دار قطنی میں ہے جس کہ یہ معنی ہیں کہ ایسا نشان کبھی ظہور میں نہیں آیا۔اور اگر یہ مطلب ہوتا کہ کسوف خسوف پہلے کبھی ظہور میں نہیں آیا تو لفظ لَمْ يَكُونَا مذکر کے صیغہ سے چاہیے تھا نہ کہ لَمْ تَكُونَا کہ جو مونث کا صیغہ ہے جس سے مریح معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد آیئین ہے۔یعنی دونشان کیونکہ یہ مونث کا صیغہ ہے۔پس جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ پہلے بھی کئی دفعہ خسوف کسوف ہو چکا ہے اس کے ذمہ یہ بار ثبوت ہے کہ وہ ایسے مدعی مہدویت کا پتہ دے جس نے ۳۴