خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 29
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء کر شامل ہوئی ہے۔ان کو تو خدا تعالیٰ کی طرف سے مندر خوا ہیں آنی چاہیے تھیں کہ جس مسیح و مہدی کی جماعت میں شامل ہونے کہ لیے تم استخارے کر رہے ہو، اس کی جماعت میں شامل ہونے کے لیے خدا سے رہنمائی طلب کر رہے ہو تو ہوشیار ہوجاؤ یہ تو جھوٹا ہے ہم نے تو ( نعوذ باللہ ) اسے ذلیل ورسوا کرنا ہے بلکہ کر دیا ہے۔آج دشمن ایک ہو کر جماعت کو ختم کرنے کی کس قدر کوشش کر رہے ہیں اور یہ سازشیں جیسا کہ میں نے کہا اور ملکوں میں بھی پھیل رہی ہیں۔چند ملکوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ بین الاقوامی ہو چکی ہیں۔اگر یہ امام مہدی اور مسیح موعود خدا کی طرف سے نہ آیا ہوتا تو وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا کا نشان پورا ہوتا۔پس یہ خدا تعالی کا لگایا ہوا پودا ہے جو کسی انسان کی کوششوں سے ختم نہیں ہوسکتا۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : ”ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم الانبیاء ہونا بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی موت کو ہی چاہتا ہے۔کیونکہ آپ کے بعد اگر کوئی دوسرا نبی آجائے تو آپ خاتم الانبیاء نہیں ٹھہر سکتے اور نہ سلسلہ وحی نبوت کا منقطع متصور ہو سکتا ہے۔اور اگر فرض بھی کر لیں کہ حضرت عیسی امتی ہو کر آئیں گے تو شان نبوت تو ان سے منقطع نہیں ہوگی گوامتیوں کی طرح وہ شریعت اسلام کی پابندی بھی کریں۔66 حاشیہ میں فرمایا: ” چونکہ حدیثوں میں آنے والے مسیح موعود کو امتی ۲۹