خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 7
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء جماعت کے قریب ہیں، جماعت سے ہمدردی رکھتے ہیں مخالفین کی کوشش ہے کہ انہیں حضرت مسیح موعود کی کتب کے غلط حوالے دے کر ان میں تنفر پیدا کیا جائے۔اس حوالے سے میں آج حضرت مسیح موعود نے اپنی مختلف کتب میں اپنی صداقت کے جو ثبوت دیئے ہیں وہ چند ایک حوالے آپ کے سامنے رکھوں گا۔جن سے ہر صاحب عقل اور صاحب فراست جو صاف دل ہو کر ان کو دیکھے گا، سنے گا، پڑھے گا اسے پتہ چل جائے گا کہ کس طرح آپ نے اپنی صداقت کے ثبوت مہیا فرمائے ہیں اور قرآن حدیث ، زمینی اور آسمانی نشانات اور ائمہ سلف نے آپ کے دعویٰ کی تصدیق کی ہے اور تائیدات کا یہ سلسلہ آج تک جاری ہے اور اللہ تعالیٰ سعید روحوں کی رہنمائی کرتا چلا جارہا ہے۔پس ایک حقی مسلمان کا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرستادے کی باتوں کو غور سے سنیں سمجھیں اور پرکھیں۔نام نہاد علماء کے پیچھے چل کر اپنے ایمان اور اپنی عاقبت کو خراب کرنے کی بجائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق کے مددگار بنیں۔آپ نے اپنی صداقت کے بیشمار ثبوت مہیا فرمائے ہیں اور آپ کی کتب اگر سیاق و سباق کے ساتھ پڑھی جائیں یعنی مکمل پڑھی جائیں یا کم از کم حوالے کو سیاق وسباق کے ساتھ پڑھا جائے تو ہر پڑھنے والے کو جو ثبوت ہیں ان کا نہ ختم