خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 4
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء اس شدت مخالفت اور تکلیف میں بھی وہ غیر اللہ کی طرف نہ جھکیں بلکہ خدا تعالیٰ کو ہی پکاریں اور مَتی نَصْرُ الله (البقرة: 215) کی آواز ان کے دل کی گہرائیوں سے نکل کر عرش کو ہلا دے۔اور پھر جب اللہ تعالیٰ کا جواب أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ فریب ( البقرة: 215) اللہ تعالی فرماتا ہے کہ سنو تم اپنے دل میں تسلی پیدا کرو اور اللہ کی مد یاقی قریب ہے، تو ان کے دل تسلی پاتے ہیں۔پس یہ جو تسلی اس غم اور تکلیف اور مخالفت کی شدت کے وقت میں ایک مومن سنتا ہے تو اس کے ایمان میں یہ اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہی نظارہ انشاء اللہ ہم دیکھیں گے اور یقینا دیکھیں گے اور یقینا دیکھیں گے۔مَتی نَصْرُ اللہ کی صدا تو ہم بلند کریں سے لیکن حضرت مسیح موعود کی دعاؤں اور صداقت پر کبھی دل میں شکوک پیدا نہیں ہونے دیں گے۔مخالفین کے مختلف طریقوں سے حملوں کے دفاع کے لیے ہم اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے تیاری تو کریں گے لیکن دشمن کے دجل اور خوف میں آکر کبھی اپنے ایمانوں میں کمزوری نہیں دکھا ئیں گے۔جانی اور مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے، دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کرے گا اور کچھ حد تک کا میاب بھی ہو گا لیکن جماعت کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔آج کل دشمن ایک یہ چال بڑی شدت سے چل رہا ہے کہ حضرت مسیح موعود کی کتب کے حوالوں کو بغیر سیاق و سباق کے اور توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے