خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 11
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء آج سے پچیس برس پہلے شائع ہو چکے ہیں ثُلَّةَ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثَلَّةَ مِنَ الْآخِرِينَ یعنی اس سلسلہ میں داخل ہونے والے دو فریق ہوں گے۔ایک پرانے مسلمان جن کا نام اولین رکھا گیا جواب تک“ ( اس وقت تک جب آپ نے یہ لکھا تھا۔فرمایا کہ تین لاکھ کے قریب اس سلسلہ میں داخل ہو چکے ہیں (اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے کروڑوں میں داخل ہو چکے ہیں ) اور دوسرے نئے مسلمان جو دوسری قوموں میں سے اسلام میں داخل ہوں گے یعنی ہندوؤں اور سکھوں اور یورپ اور امریکہ کے عیسائیوں میں سے اور وہ بھی ایک گروہ اس سلسلہ میں داخل ہو چکا ہے اور ہوتے جاتے ہیں۔اسی زمانہ کے بارے میں جو میرا زمانہ ہے خدا تعالیٰ قرآن شریف میں خبر دیتا ہے جس کا خلاصہ ترجمہ یہ ہے کہ آخری دنوں میں طرح طرح کے مذاہب پیدا ہو جائیں گے اور ایک مذہب دوسرے مذہب پر حملہ کرے گا جیسا کہ ایک موج دوسری موج پر پڑتی ہے۔یعنی تعصب بہت بڑھ جائے گا اور لوگ طلب حق کو چھوڑ کر خواہ نخواہ اپنے مذاہب کی حمایت کریں گے اور کینے اور تعصب ایسے حد اعتدال سے گزر جائیں گے کہ ایک قوم دوسری قوم کو نگل لینا چاہے گی۔تب انہیں دنوں میں آسمان سے ایک فرقہ کی بنیاد ڈالی جائے گی اور خدا اپنے منہ سے اس فرقہ کی حمایت کے لیے ایک قرنا بجائے گا اور اس قرنا کی آواز سے ہر ایک سعید اس فرقہ کی طرف کھچا 11