خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 10
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء جماعت صحابہ کی پھر قائم ہوئی ہے اتمام نعمت کا وقت آ پہنچا ہے لیکن تھوڑے ہیں جو اس سے آگاہ ہیں اور بہت ہیں جو ہنسی کرتے اور ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں۔مگر وہ وقت قریب ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق تجلی فرمائے گا اور اپنے زور آور حملوں سے دکھا دے گا کہ اس کا نذیر سچا ہے“۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 135,134 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) فرمایا: ”احادیث نبویہ میں صراحت سے لکھا گیا ہے کہ آنے والا مسیح اسی امت میں سے ہوگا۔جیسا کے موسیٰ کے سلسلہ کا مسیح اسی قوم میں سے تھا نہ کہ آسمان سے آیا تھا۔پس اس تفریط اور افراط کو دور کرنے کے لیے خدا نے یہ سلسلہ زمین پر قائم کیا جو باعث اپنے سچائی اور خوبصورتی اور اعتدال کے ہر ایک اہل دل کو پسند آتا ہے۔غرض یہ پیشگوئی کے ایک گروہ پرانے مسلمانوں میں سے اس سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوگا اور ایک گروہ نئے مسلمانوں میں سے یعنی یورپ اور امریکہ اور دیگر کفار کی قوموں میں سے اس سلسلہ کے اندر اپنے تیں لائے گا پچیس برس بعد اس زمانہ سے کہ جب خبر دی گئی پوری ہوئی۔جب آپ لکھ رہے ہیں اس کے پچیس برس بعد لکھ رہے ہیں۔فرمار ہے ہیں کہ یا د رکھو کہ جیسا کہ ہم ابھی لکھ چکے ہیں عربی زبان میں اس پیشگوئی کے یہ لفظ ہیں جو وحی الہی نے میرے پر ظاہر کیے جو براہین احمدیہ میں حصص سابقہ میں ۱۰