خلیج کا بحران

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 248 of 376

خلیج کا بحران — Page 248

۲۴۸ ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء سے 30 بلین ڈالر فی یوم ایک بلین ڈالر کے حساب سے خرچ ہو رہا ہے آج تمہیں دن ہو چکے ہیں اور و بلین بتایا جاتا ہے کہ جنگ سے پہلے امریکہ کا خرچ ہو چکا تھا ، 2 بلین جنگ سے پہلے انگریزوں کا خرچ ہو چکا تھا ان کا جو ر و ز خرچ ہو رہا ہے اس کا کوئی شمار معین ابھی معلوم نہیں ہوا وہ اس کے علاوہ ہے۔اس کے علاوہ دوسرے ممالک کو خریدنے پر جو انہوں نے خرچ کیا ہے وہ بھی جنگ کے اخراجات میں شامل ہے۔مصر کے 21 بلین قرضے معاف کئے گئے ہیں اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ انہوں نے ملت اسلامیہ کے مفاد بیچنے کے لئے کتنی قیمت وصول کی ہے۔اسرائیل کو ۱۳ بلین اب تک اس غیر معمولی صبر دکھانے کے نتیجے میں انعام کے طور پر دیا اور شاباش کے طور پر دیا گیا ہے کہ تمہارے چند سو جو زخمی ہوئے ہیں سکڑ سے ان کے نتیجے میں تم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم فوری انتقام نہیں لیں گے اور جب تم سب کچھ اپنا کر بیٹھو گے۔عراق کو پارہ پارہ کر دو گے پھر ہم آئیں گے کسی دن اور اپنی مرضی سے دل کھول کر انتقام لیں گے۔یہ اتنا حیرت انگیز صبر کا مظاہرہ ہے کہ اس کے نتیجے میں ہم تمہیں اور باتوں کے علاوہ ( جنگی ہتھیار بھی بہت دیئے گئے ) 13 بلین ڈالرتحفہ دیتے ہیں۔روس کے متعلق العربیہ یا العرب ہے اخبار اس نے بیان دیا ہے (انگلستان سے شائع ہوتا ہے ) کہ 3 بلین روس کو سعودی عرب نے دیا ہے، ایک بلین کو بیت نے دیا ہے، متفرق اس کے علاوہ ہیں ،ترکی اور شام پر کچھ اخراجات انہوں نے کئے ہیں کچھ آئندہ ان کے ساتھ جنگ کے بعد وعدے ہیں جن کا ہمیں علم نہیں ہو سکا۔اس خرچ کے علاوہ جو ہولناک تباہی ہوئی ہے۔کویت اور عراق میں جائیدادوں کی تباہی اس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے، مبصرین نے جو جائزے لئے ہیں ، پچاس بلین ڈالرصرف کو یت کو از سر لے اسرائیلی دہشت گردی کے بارہ میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید ہوگا۔1۔The Israeli Connection by Be jamin - llallahmi۔2۔Israeal's Fateful Decisions By Yohosharfal Karkahi۔3۔BY Way of Deception By Ex۔Director of Mosad۔4۔Making of Israel By James Cameron۔5۔Dispossessed By David Gilmour۔