خلیج کا بحران

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 57 of 376

خلیج کا بحران — Page 57

۵۷ ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء کے روس کے اندر واقع زیادہ سے زیادہ حصے پر اپنا اثر جمانے کی کوشش کریں گے۔یہ ایک نیا معرکہ کھل رہا ہے اور اگر جماعت احمدیہ نے جلدی نہ کی اور حقیقی اسلام سے ان قوموں کو متعارف نہ کروایا۔اگر اُس عالمگیر اسلام سے ان قوموں کو متعارف نہ کروایا جس کا نسل پرستی سے کوئی تعلق نہیں ہے، جس کا اُس قومی نظریہ سے کوئی تعلق نہیں ہے جو دنیا میں قوموں کے تعلق میں پایا جاتا ہے بلکہ اسلام کا ایک ایسا عالمگیر تصور ہے جو قو می اورنسلی تصورات کی نفی پر قائم ہوتا ہے اور اُن کی موجودگی سے شدید نقصان اُٹھاتا ہے۔اسی لئے جو آیت میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی اُس میں یہ بات خوب کھول دی گئی کہ یا يُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ أُنْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا کہ اے بنی نوع انسان ! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے گویا کہ نسلی اور قومی لحاظ سے تم ایک ہی چیز ہو۔اگر کوئی تفریق ہے تو مرد اور عورت کی اس تفریق کو نہ تم مٹا سکتے ہو نہ اُس تفریق پر قومی اور نسلی نظریات قائم کر سکتے ہواوراگر کرو گے تو وہ غلط ہوگا کیونکہ مرداور عورت کے باہمی اشتراک کے بغیر بنی نوع انسان قائم نہیں رہ سکتے وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ ہم نے مختلف گروہوں اور قبیلوں میں تمہیں اس لئے بانٹالِتَعَارَفُوا تا کہ ایک دوسرے سے تعارف کرواسکو۔تمہاری شخصیات پہچانی جائیں۔جیسے ناموں کی تفریق سے انفرادی شخصیات پہچانی جاتی ہیں لیکن ناموں کی تفریق پر گروہ تقسیم نہیں ہوا کرتے۔یہ نہیں ہوا کرتا کہ ناصر نام کے سارے آدمی اکٹھے ہو جا ئیں اور طاہر نام کے سارے آدمیوں کے مقابل پر ایک گروہ بنالیں۔یا خلیل نام کے سارے نام کے آدمی اکٹھے ہو کر مبارک نام کے تمام آدمیوں کے خلاف ایک گروہ بندی کر لیں۔یہ ایک تعارف کا طریق ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔اس کے نتیجے میں کسی قسم کے تعصبات نہ اُبھر نے چاہئیں نہ عقلاً اُبھر سکتے ہیں۔تو قرآن کریم نے یہ مثال دی ، تعارف کا لفظ کہہ کر یہ بتایا ہے کہ اس سے آگے بڑھو گے تو حماقت ہوگی اور جہالت ہوگی۔تعارف کی حد تک قوموں کی تقسیم رہنی چاہئے اور رہے گی۔ان کی مزاج شناسی کے لحاظ سے اگر یہ تفریق رہے تو اس کا کوئی حرج نہیں لیکن اس سے آگے اس تفریق کو بڑھنے کا حق نہیں۔اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَنفُسِكُمْ اب تمام عالم اسلام