خلیج کا بحران

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 49 of 376

خلیج کا بحران — Page 49

۴۹ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء عالم اسلام کے خلاف انتہائی خطرناک منصوبہ خطبه جمعه فرموده ۲۶ /اکتوبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :۔يَا يُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ أُنْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ اِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ بدلتے ہوئے حالات میں ابھرنے والے نئے چیلنج تلاوت کے بعد فرمایا: (الحجرات : ۱۴) گزشتہ خطبے میں میں نے جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ بدلتے ہوئے حالات میں جماعت احمدیہ کے سامنے نئے میدان کھل رہے ہیں جن میں اسلام کا غیر اسلامی قدروں سے جہاد ہوگا اور نئے معرکوں کے میدان کھلیں گے۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہ معر کے اپنی نوعیت کے لحاظ سے نئے نہیں بلکہ تاریخی لحاظ سے ہمیشہ سے ان کا وجود چلا آ رہا ہے لیکن بعض ادوار میں یہ نمایاں طور پر سر اُٹھاتے ہیں اور نسبتی لحاظ سے ایک غیر معمولی اہمیت اختیار کر لیتے ہیں۔پس اس دور میں جس میں سے اب ہم گزر رہے ہیں اس میں اسلام کا بہت بڑا مقابلہ معاشرتی قدروں سے ہوگا اور اہلِ مغرب جو زیادہ تر عیسائیت سے تعلق رکھنے والے ہیں اُنہوں نے نظریاتی جنگ سے بہت زیادہ بڑھ کر عمد ا جنگ کا رُخ معاشرے کے اختلاف کی طرف موڑ دینا ہے اور اسی بناء پر وہ مغربی قوموں کی اپنی دانست میں اسلام