حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 6
حضرت خدیجہ الکبری میں انتقال فرما گئے۔0 2- حضرت عبداللہ:۔دوسرے صاحبزادے تھے جو نہایت چھوٹی عمر میں انتقال فرما گئے ان کے لقب طیب اور طاہر بھی تھے یہ زمانہ نبوت میں پیدا ہوئے تھے۔3 حضرت زینب رضی اللہ عنھا :۔یہ رسول اللہ ﷺ کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں۔آپ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا سے نکاح کے پانچ برس بعد پیدا ہوئیں اور بعثت نبوی کے وقت آپ کی عمر دس برس تھی۔اعلانِ نبوت کے وقت حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کے ساتھ ہی ایمان لا ئیں۔آپ کی وفات آٹھ ہجری میں ہوئی۔-4- حضرت رقیہ رضی اللہ عنھا :۔یہ رسول ﷺ کی دوسری صاحبزادی تھیں۔جو آپ ﷺ کے نکاح کے آٹھ برس بعد پیدا ہو ئیں اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کے ساتھ ہی ایمان لائیں۔آپ کی وفات 21 سال کی عمر میں 2 ہجری میں ہوئی۔صلى الله 5- حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنھا :۔یہ حضور ﷺ کی تیسری بیٹی تھیں جو بعثت نبوی سے چھ سال قبل پیدا ہوئیں اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کے ساتھ ہی اسلام لا ئیں۔آپ کی وفات 9 ہجری میں ہوئی۔