حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ

by Other Authors

Page 20 of 34

حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 20

حضرت خدیجتہ الکبری 20 20 ہو گیا تھا۔اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے قریش کے سر بر آوردہ اشخاص دارالندوہ میں جمع ہوئے اور وہاں یہ طے پایا کہ بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب کا مکمل بائیکاٹ کر دیا جائے۔نہ ان سے شادی بیاہ کا سلسلہ قائم کیا جائے نہ ان سے کسی قسم کی خرید و فروخت کی جائے اور نہ ان سے میل ملاپ رکھا جائے۔یہ بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے جب تک وہ محمد ملالہ کو قتل کرنے کیلئے ان کے حوالے نہ کر دیں۔ایک کاغذ پر با قاعدہ معاہدہ لکھا گیا اور اسے خانہ کعبہ کی چھت کے ساتھ آویزاں کر دیا گیا۔اس فیصلے کے بعد بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب کے تمام افراد حضرت ابوطالب کے پاس جمع ہوئے ان میں مسلمان اور کافر کی تخصیص نہ تھی۔ابو طالب انہیں لے کر مکہ سے باہر پہاڑ کی ایک گھائی میں چلے گئے جسے بعد میں اسی واقعہ کی مناسبت سے شعب ابی طالب کہا جانے لگا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا اور ان کے رشتہ دار بھی بنو ہاشم کے ساتھ اسی گھاٹی میں منتقل ہو گئے اور بڑی خوشی سے خود بھی وہ تمام تکالیف برداشت کرنے کیلئے تیار ہو گئے جو بنو ہاشم اور بنو عبد المطلب کو اس بائیکاٹ کے نتیجے میں پیش آنے والی تھیں۔(28) بائیکاٹ اور محاصرے کا یہ زمانہ مسلمانوں اور بنو ہاشم کے لئے