حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ

by Other Authors

Page 14 of 34

حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 14

حضرت خدیجتہ الکبری 14 نہ کر سکے اور انہوں نے کمزور مسلمانوں پر شدید قسم کے مظالم کرنا شروع کر دیے۔مگر اُن کے ظلم کے باوجود تمام مسلمان اپنے ایمان پر مضبوطی سے قائم رہے۔ہر مسلمان کو یقین تھا کہ یہ آزمائش کے دن جلد ختم ہو جائیں گے اور آخر اسلام کی ہی فتح ہو گی۔اللہ تعالیٰ کی وحی کے ذریعہ حضور ﷺ اور مسلمانوں کو تسلی بھی دی جاتی جس سے اُن کے ایمانوں میں اور زیادہ اضافہ ہو جاتا۔قریش کے مظالم سے کوئی بھی مسلمان محفوظ نہ تھا۔غلاموں کو تو سب سے زیادہ ظلم برداشت کرنے پڑتے تھے۔اور انہی میں حضرت بلال، حضرت عمار ، حضرت یا سر اور حضرت سمیہ رضی اللہ عنھا شامل تھے۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھانے جب غلاموں کی یہ حالت دیکھی تو انہوں نے بہت سے مجبور اور مظلوم مسلمان غلاموں کو خرید کر آزاد کر دیا۔(19) مکہ کے کافروں کی حالت یہاں تک پہنچی کہ انہوں نے آنحضرت میلے کو بھی بے انتہا تکالیف دینا شروع کر دیں۔وہ لوگ آپ لے کے گھر میں پھر الا کر ڈال جاتے اور اکثر آپ ﷺ کے گھر پر پھر بھی برساتے۔آپ اللہ کے راستہ میں کانٹے بچھا دیئے جاتے اور جب آپ ﷺ گلیوں میں سے گزرتے تو مکانوں کی چھتوں سے آپ ﷺ پر کچرا پھینکا جاتا۔(20) ان تمام مشکل حالات میں بھی