خواب سراب

by Other Authors

Page 86 of 129

خواب سراب — Page 86

کچھ ایسے لوگ بھی دنیا میں پائے جاتے ہیں کچھ ایسے لوگ بھی دنیا میں پائے جاتے ہیں جو دُکھ اُٹھاتے ہیں اور مسکرائے جاتے ہیں یہ آزمائشیں یوں ہی عطا نہیں ہوتیں جو لوگ خاص ہوں وہ آزمائے جاتے ہیں دعا سلام نہ حدِ ادب نہ عجز و خلوص یہ میرے شہر میں اب کون آئے جاتے ہیں عجیب لوگ ہیں شاعر بھی خدا جانے کوئی سُنے نہ سُنے سنائے جاتے ہیں 86