خواب سراب — Page 15
ه مبارک صدیقی کی شاعری مزاحیہ ہو یا سنجیدہ دونوں میں حسن و کمال اور نیکی کا پیغام پایا جاتا ہے۔(ضیاء اللہ مبشر ) مبارک صدیقی نام ہے اُس شاعر کا جو اپنی دل آویز شاعری کے گلابوں سے خزاں موسم میں گلرنگ بہاروں کی نوید دیتا ہے۔(ڈاکٹر سر افتخارا یاز، برطانیہ) خیالات کی فراوانی، اظہار بیان کی روانی، اور معنویت کی تابانی کا نام ہے مبارک صدیقی کی شاعری۔(امام عطاءالمجیب راشد ) مبارک صدیقی ایسا ہنستا مسکراتا شاعر ہے جو اپنے اشعار سے لوگوں کے لبوں پہ مسکراہٹ بکھیرتا ہے اور اُداس دلوں میں خوشیوں کے چراغ روشن کرتا چلا جاتا ہے۔ليق عابد ) ه مبارک صدیقی مزاح سے سنجیدگی تک اور شاعری سے شخصیت تک، ہر زاویے اور ہر پہلو سے ممتاز اور منفر د نظر آتے ہیں۔(ڈاکٹر نکہت افتخار ) 15