خواب سراب

by Other Authors

Page 43 of 129

خواب سراب — Page 43

نظام شمس و قمر دیکھ کر یہ جانا ہے محبتوں میں بھی مخصوص دائرے میں رہو ہزار بھیڑیے پھرتے ہیں کاٹ کھانے کو سو عافیت ہے اسی میں، کہ قافلے میں رہو نشاط وصل کے بس دو ہی تو ٹھکانے ہیں خدا کے گھر میں رہو یا مشاعرے میں رہو تو کیا عجب ہے کہ اسکی نگاہ پڑ جائے سو دل بچھائے ہوئے اُسکے راستے میں رہو یہ زندگی بھی مصائب سے جنگ ہے صاحب سولشکری کی طرح تم بھی حوصلے میں رہو وہ شخص جس سے ملے، مسکرا کے ملتا ہے سو تم یونہی نہ مبارک مغالطے میں رہو 43